راولپنڈی /سلام آباد 10اپریل 2023ء (جعفریہ پریس پاکستان ) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ ہرسال کی طرح امسال بھی14اپریل 2023ءبروز جمعةالمبارک کو ملک بھر مےں یوم القدس منایا جائے ۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ اسرائیلی جارحیت کےخلاف فلسطینی مظلوم بھائیوں کےساتھ اظہا ریکجہتی اور بیت المقدس کی صہیونی تسلط سے آزادی کےلئے اسلام آباد سمیت ملک بھر کے تمام بڑے چھوٹے شہروں میں یوم القدس کے حوالے سے احتجاج کیا جائے ۔ یوم القدس تمام مظلوموں کی حمایت کا دن ہے،انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی ادارو ں کو اسرائیلی جارحیت نظر نہیں آتی اسرائیل نے ظلم و بربریت کے وہ پہاڑ توڑے ہیں جن کی مثالیں حالیہ ایام میں فلسطین کی مظلوم عوام پر اسرائیلی فوج کی جارحیت کی شکل میں عیاں ہیں جس کے خاتمے اورفلسطینی ریاست کے قیام اور قبلہ اول کی آزادی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی ۔انہوںنے مزید کہا کہ موجودہ اسرائیلی جارحیت کیخلاف عالم اسلام کا اتحاد و عملی اقدامات وقت کی ضرورت ہے تاکہ اسرئیل کے مذموم ارادوں کو خاک میں ملایا جاسکے ۔