• ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
  • اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
  • جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
  • سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
  • سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
  • راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
  • شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت

تازه خبریں

جمعۃالمبارک کے روز ہونیوالے ملک بھر میں احتجاج کی کال کی بھر پور حمایت کا اعلان ۔ انشاء اللہ جمعہ کے دن ہمارے جوان ہونگے اور ملک کی شاہرائیں اور گلی کوچے

جعفریہ پریس – مستونگ میں زائرین کی بس پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے جے ایس او پاکستان کے مرکزی صدر نے کہا کہ جب سے نواز حکومت نے اقتدار سنبھالا ہے پورے ملک میں تسلسل سے دہشت گردی کے واقعات ہو رہے ہیں اور حکومت اس سلسلے میں کچھ کرتی نظر نہیں آ رہی۔یوں محسوس ہو رہا ہے جیسے ان واقعات کے پیچھے حکومت کا ہی ہاتھ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک دہشت گردوں کی آماجگاہ بن چکا ہے۔ سیکیورٹی اداروں سے زیادہ فعال دہشت گردوں کا نیٹ ورک ہے ۔ہمارے سیکیورٹی ادارے صرف وی آئی پیز کی سیکیورٹی تک ہی محدود ہو چکے ہیں اور حکومت کوعام آدمی کی حفاظت سے کوئی غرض نہیں ہے۔ملک میں جگہ جگہ ناکے تو لگائے گئے ہیں لیکن ان ناکوں کے باوجود دہشت گرد جہاں چاہتے ہیں اپنی مرضی کی کاروائی کر لیتے ہیں اور حکومتی ادارے بے بسی کی تصویر بنے رہ جاتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کچھ نادیدہ قوتیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں اور جان بوجھ کر پاکستان میں فرقہ واریت کو ہو ا دی جا رہی ہے تاکہ اس ملک کا امن و امان تباہ کیا جا سکے۔مستونگ واقعہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ہم اس واقعہ کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اور حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ذمہ داروں کو منظر عام پر لا کر قرار واقعی سزا دی جائے۔ انہوں نے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے زیر اہتمام جمعۃالمبارک کے روز ہونیوالے ملک بھر میں احتجاج کی کال کی بھر پور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملت تشیع کا ہر جوان اپنے قومی قیادت کی آواز پر لبیک کہنے کیلئے تیار ہے اور انشاء اللہ جمعہ کے دن ہمارے جوان ہونگے اور ملک کی شاہرائیں اور گلی کوچے ۔انہوں نے تمام جوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس احتجاج میں بھر پور شرکت کر کے اپنے بیداری کا ثبوت دیں ۔