جنوبی بحیرۂ چین پر امریکہ کا چین کو انتباہ
امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے متنبہ کیا ہے کہ امریکہ جنوبی بحیرۂ چین کے مصنوعی جزائر پر چینی فوجی سرگرمیاں قبول نہیں کرے گا۔
سنگاپور میں سلامتی سے متعلق ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ قدرتی وسائل سے مالامال اس خطے میں چین کی دعوے داری کو کئی ممالک کی جانب سے چیلنج کا سامنا ہے اور اس قسم کے اقدامات سے خطے کے استحکام کو نقصان پہنچے گا۔