تازه خبریں

جنگ میں لکھے گئے کالم کی حقیقت سامنے آچکی ہے بھرپور احتجاج کریں گے ڈاکٹر علامہ شبیر حسین میثمی

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی نے ملتان میں منعقدہ بقائے پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے سیکریٹری جنرل کے نام کا ایک متنازعہ کالم جنگ اخبار میں لکھا گیا جس کے بعد مجلس وحدت سے وضاحت طلب کی گئی اور ان کی جانب سے فوری طور پر کہا گیا یہ کالم ہماری جانب سے نہیں لکھا گیا تاہم جنگ کے دفتر سے تحقیقات کے بعد اب حقائق منظر عام پر آچکے ہیں اور اس سلسلے میں اب تک مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے کوئی باضابطہ وضاحت سامنے نہیں آئی تاہم انہوں نے خطاب میں کہا کہ خاموشی کا مطلب رضایت سے اور ہم اس سلسلے میں نجف و قم کے مراجعین سے بھی رابطہ کریں گے کہ اس سلسلے میں کیا اقدام اٹھایا جائے انہوں نے اس سسلسلے میں مزید کہا کہ قوم کے سامنے لایا کہ یہ مذموم حرکت کس نے کی ورنہ ہم اس سلسلے میں بھرپور احتجاج کریں گے