اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹر ی جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے’’ گلگت بلتستان‘‘ قانون ساز اسمبلی کے کونسل ممبرا ن کے انتخابا ت میں اسلامی تحریک پاکستان کے نامزد اُمیدوار آغا سید محمد عباس رضوی کی کامیابی کو ملی پلیٹ فارم کی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی تحریک پاکستان ’’ گلگت بلتستان‘‘ کی ترقی و خوشحالی کیلئے اہم کر دار ادا کر رہی ہے ۔اوراسلامی تحریک پاکستان کے اراکین اپوزیشن نشستوں پر بیٹھ کر مثبت انداز میں بلا تفریق عوامی خدمت میں مصروف عمل ہیں ۔علامہ عارف حسین واحدی نے اسلامی تحریک پاکستان کے نامزد اُمیدوارو اسلای تحریک پاکستان کے صوبائی صدر گلگت بلتستان آغا سید محمد عباس رضوی کی رکن کونسل گلگت بلتستان منتخب ہو نے پر اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی ، چاروں ممبران کیپٹن (ر) محمد شفیع ،کیپٹن (ر)محمدسکندر علی ،شیخ محمد علی حیدر،محترمہ ریحانہ عبادی اور گلگت بلتستان قانون اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر جمعیت علماء اسلام کے رہنما حاجی شاہ بیگ،گلگت بلتستان کے عہدیداران و کارکنان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس عمل سے علاقہ میں اتحاد و وحدت کو فروغ ملے گااور گلگت بلتستان کی پُرامن فضاء میں مزید بہتری آئے گی ۔علامہ عارف واحدی نے مزید کہا کہ ہم سیاسی میدان عمل میں عملاًموجود ہیں اور عوام کے فلاح و بہبود و ترقی کیلئے مثبت کر دار ادا کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت کی جانب سے نے ملک بھر کے مختلف علاقوں سمیت گلگت بلتستان میں اپنی مدد آپ کے تحت ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری و ساری ہے ۔ ضلع نگر میں عوام کو بجلی کی سہولت بہم فراہم کرنے کے لئے اہلیان علاقہ اور اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی و دیگر ان ذمہ داران کے تعاون وسرپرستی کے باعث پن بجلی گھر کا منصوبہ پایا تکمیل تک پہنچا ، جس کے باعث ایک دیہات کے 200گھربجلی کی سہولت سے مستففید ہو رہے ہیں جبکہ ضرورت کے وقت مزید 5دیہاتو ں600گھروں کوبجلی مہیا کرنے کی صلاحیت موجود ہے ۔آخر میں علامہ عارف حسین واحدی نے کہا کہ علاقے کی ترقی و خوشحالی میں اسلامی تحریک اپنا بھر پو ر
کر دار ادا کرتی رہے گی ۔