• گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
  • حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
  • جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
  • پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
  • مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
  • گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
  • فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
  • شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات

تازه خبریں

جے ایس او طالبات کے زیراہتمام فیصل آباد میں ایک روزہ تربیتی ورکشاپ اختام پذیر

جعفریہ پریس – جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان فیصل آباد کی ڈویژنل آرگنائزر شجیعہ زھرا علوی کی زیر نگرانی فیصل آباد میں جے ایس او کی پہلی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ہوا۔ ورکشاپ سے افتتاحی خطاب میں شجیعہ زھرا علوی نے کہا کہ وہ تنظیم سازی میں جے ایس او طالبات پاکستان کا بھرپور ساتھ دیں گی اور خواہران جعفریہ کی تنظیمی تربیت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گی۔ اسی مقصد کے لئے بروز اتوار 15 فروری 2015ء ملت ٹاؤن فیصل آباد میں ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا تھا۔ جس میں مرکزی آرگنائزر جے ایس او طالبات پاکستان سیدہ سدرہ نقوی نے سورہ نور کی آیات 30 اور 31 کی تفسیر بیان کی۔ انہوں نے تنظیمی حوالے سے خواہران کی رہنمائی بھی کی۔ تربیتی ورکشاپ میں احکام کی کلاس مدرسۃ الزھراؑ فیصل آباد کی استاد سعدیہ بتول نے لی اور سایئکالوجسٹ سیدہ ندا زھرا نقوی نے دور حاضر میں نوجوانوں کے نفسیاتی مسائل اور انکے حل کے بارے میں جامع لیکچر دیا۔ نجیعہ زھرا علوی نے یونٹ صدور کو بات چیت کے مؤثر طریقے اور آداب پر مفصل لیکچر دیا اور بتایا کہ تنظیم کا پیغام پہنچانے میں کیا طریقہ اپنایا جائے کہ و ہ مؤثر ثابت ہو۔ تربیتی ورکشاپ کے اختتامی خطاب میں ڈویژنل آرگنائزر فیصل آباد شجیعہ زھرا علوی نے کہا کہ وہ مستقبل میں بھی ایسی تربیتی نشستوں کا انعقاد کرتی رہیں گی اور علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایات پر عمل کرتی رہیں گی۔ (انشاءاللہ)