• تعلیم یافتہ نسل ، ملک و قوم کی ترقی کی ضمانت ہے، علامہ ڈاکٹر شبیرحسن میثمی
  • کوئٹہ میں ہونے والی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی کا علامہ سید علی حسین مدنی کے کتابخانہ کا دورہ
  • مفتی رفیع عثمانی کی وفات سے علمی حلقوں میں خلاء پیدا ہوا علامہ شبیر حسن میثمی
  • مسئول شعبہ خدمت زائرین ناصر انقلابی کا دورہ پاکستان
  • علامہ عارف واحدی کا سید وزارت حسین نقوی اور شہید انور علی آخوندزادہ کو خراجِ تحسین / دونوں عظیم شخصیات قومی سرمایہ تھیں
  • علامہ شبیر میثمی کی وفد کے ہمراہ علامہ افتخار نقوی سے ملاقات
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مفتی رفیع عثمانی کے فرزند سے والد کی تعزیت
  • سید ذیشان حیدر بخاری متحدہ طلباء محاذ کے مرکزی جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ۔
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے اعلی سطحی وفد کی پرنسپل سیکرٹری وزیر اعظم پاکستان سے تعزیت

تازه خبریں

جے ایس او کی مرکزی کابینہ کا پانچواں اجلاس اہم فیصلہ جات کے ساتھ اختتام پذیر۔تعلیمی پالیسی،علمی مجلہ سمیت دیگر اہم موضوعات زیر بحث لائے گئے۔

جعفریہ پریس-  جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا کا پانچواں مرکزی کابینہ کا اجلاس ڈویژنل آفس ملتان میں مرکزی صدر جے ایس او پاکستان ساجد علی ثمر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ جے ایس او پاکستان طلباء کی ایک فلاحی تنظیم ہے جو ملک بھر میں تعلیم کے فروغ کے لیے سرگرم عمل ہے ۔ہم انشاء اللہ ہر پاکستانی بچے کو تعلیم یافتہ بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے۔
پاکستان میں رائج تعلیمی نظام کے بارے میں انہوں نے کہا پاکستان میں اس وقت طبقاتی تعلیمی نظام رائج ہے جس کا خاتمہ ہونا انتہائی ضروری ہے ان کا کہنا تھا کہ ہم اس سلسلہ میں غور کر رہے ہیں اور جلد ہی اپنی تجاویز مرتب کر کے حکومت وقت کو بھجوائیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ یہ کام حکومت کا تھا کہ وہ پورے ملک میں یکساں تعلیمی نصاب رائج کرے لیکن بصد افسوس کہنا پڑتا ہے کہ حکومت اپنی کوئی بھی ذمہ داری ادا نہیں کر رہی اور صرف چند افراد پر نظر کرم کیے ہوئے ہے۔
انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ حکومت کم از کم انٹر تک تعلیم مفت فراہم کرے اور تعلیمی و تدریسی مواد کی بڑھتی ہوئی مہنگائی کو کنٹرول کرے تاکہ ہر غریب پاکستانی شہری اپنے بچوں کو خود تعلیم دلوا سکے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں قانون ہونا چاہیے کہ تمام سرکاری افسران چاہے وہ وزیراعظم ہو یا ایک عام سرکاری ملازم سب کے بچے سرکاری اسکولوں میں پڑھیں تو سرکاری اسکولوں کی حالت کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔
اجلاس میں مرکزی صدر جے ایس او پاکستان ساجد علی ثمر،مرکزی سینئر نائب صدر عبداللہ رضا،مرکزی نائب صدر وفا عباس،مرکزی نائب صدر ایاز حسین ،مرکزی جنرل سیکرٹری سبطین عباس،مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری عرفان حسین،صوبائی آرگنائزر پنجاب حیدر انقلابی،صوبائی آرگنائزر سندھ امجد علی،صوبائی آرگنائزر خیبر پختونخواہ احسان علی سمیت دیگر اہم عہدہ داروں نے شرکت کی۔ اجلاس کے اختتام پر مرکزی کابینہ نے میزبان ڈویژن ملتان کا مرکزی کابینہ کی میزبانی پر شکریہ ادا کیا۔