تازه خبریں

جے ایس او کے مرکزی صدر وفا عباس کی لاڑکانہ اور سکھر کے ڈویژنل کنونشن میں شرکت اور خطاب نوجوان پیغام کربلا کی عملی تفسیر بن کر اصلاح کا کام سرانجام دیں۔ وفا عباس کا حیدرآباد میں مجلس سے خطاب


جعفریہ پریس  جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر برادر وفا عباس نے صوبہ سندھ میں لاڑکانہ اور سکھر ڈویژنل کنونشن میں شرکت کی اسکے علاوہ حیدر آبادمیں مجلس عزا ء سے بھی خطاب کیا ۔ 
مجلس عزا سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ سید الشہداء امام حسین علیہ السلام اور ان کے جا نثار وں کی ریگزار کربلا پر عظیم قربانی عالم انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے۔ جس پر چل کر ہی دنیاوی و اخروی سعادت حاصل کی جاسکتی ہے۔امام علیہ السلام کی قربانی کا مقصد انسانیت کی اصلاح تھا ۔ کیونکہ انسانیت کی اصلاح ایک الٰہی فریضہ ہے جس کے لئے انبیاء و اوصیاء کو خلق کیا گیا ہے ۔وفا عباس نے نوجوانوں پر زور دیا کہ کے وہ پیغام کربلا کی عملی تفسیر بن کر اصلاح کا کام سر انجام دیں۔
بعد ازاں مرکزی صدر نے لاڑکانہ اور سکھر ڈویژن کے زیر اہتمام ڈویژنل کنونشنز میں خصوصی شرکت کی۔ لاڑکانہ ڈویژن کے کنونشن کا انعقاد محفل شاہ خراسان جیلس بازار میں منعقد ہوا جبکہ سکھر ڈویژن کا کنونشن امام بارگاہ قصر بتول خیرپور میں منعقد ہوا۔ ڈویژنل کنونشنز میں ڈویژنز اور یونٹس نے اپنی اپنی کارکردگی رپورٹس پیش کیں ۔ کنونشنز سے خطاب میں وفاعباس کا کہناتھا کہ جے ایس او کے نوجوان جس اہم ترین فریضے کو اپنے کاندھوں پر اٹھائے ہوئے ہیں وہ فریضہ اس وقت تک پایہ تکمیل کو نہیں پہنچ سکتا جب تک ہم خود اپنے کردار کو مثالی بنا کر پیش نہیں کریں گے۔ آج کا نوجوان جتنا مظلوم آج ہے اتنا پہلے کبھی نہیں تھا ۔ دشمنان اسلام ہمارے نوجوانوں کو علمی،اخلاقی، روحانی، جسمانی اور فکری طورپر برباد کرنے پرتُلے ہوئے ہیں ۔ اس حوالے سے جے ایس او پاکستان کے نوجوانوں پر یہ بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ خودکوعلمی، اخلاقی ، روحانی اور فکری حوالے سے اتنا بلند کریں اور ان کا کردار آج کے نوجوانوں کے لئے مثالی بن جائے۔ انہوں نے یونٹس اور ڈویژنل سطح پر نوجوانوں کے لئے تربیتی نشستوں اور سیمینارزکے زیادہ سے زیادہ انعقاد پر زور دیا۔ بعد ازاں انہوں نے لاڑکانہ ڈویژن کے نومنتخب صدربرادر جمیل حیدر اور سکھر ڈویژن کے نومنتخب صدر برادر غضنفر عباس سے حلف لیا۔ کنونشنز میں اراکین مجلس نظارت مولانا اسد اقبال قمی (صدر شیعہ علماء کونسل خیرپور)اوربرادر منور عباس ساجدی نے بھی خصوصی شرکت کی اور نوجوانوں کی تنظیم کو مزید فعال اور متحرک کرنے کے لئے تجاویز دیں۔