• علامہ شبیر حسن میثمی کی اسپیکر قومی اسمبلی
    راجہ پرویز اشرف سے اسپیکر چیمبر میں ملاقات
  •  متنازعہ فوجداری ترمیمی بل کو یکسر مستردکرتے ہیں ، شیعہ علماءکونسل پاکستان
  • متنازعہ ترمیمی بل: علماء و ذاکرین مشاورتی اجلاس کل کراچی میں منعقد ہوگا
  • مقدس کتاب قرآن مجید کی بے حرمتی ی شدید مذمت کرتے ہیں سید راشد حسین نقوی
  • بزرگ علمائے تشیع نے متنازعہ ترمیمی ایکٹ کو مسترد کردیا اعلامیہ جاری
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع ملتان کا ورکر کنونشن منعقد ہوا جس میں مولانا اعجاز حسین بھشتی ضلی صدر ملتان منتخب ہوئے
  • شیعہ علماء کونسل کی زیر نگرانی متنازعہ بل کے سلسلے میں مختلف جماعتوں کا اجلاس
  • علامہ اسد اقبال زیدی کا ضلع دادو کادورہ اسلامی تحریک کے کارکنان سے ملاقات
  • توہین کے متنازعہ بل کو مسترد کرتے ہیں علامہ رمضان توقیر
  • قومی اسمبلی میں متنازعہ قانون سازی کو مسترد کرتے ہیں جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان

تازه خبریں

حجۃ الاسلام شیخ محسن علی نجفی کا درس تفسیر قرآن اختتام پذیر ہوگیا

*اختتامی درس تفسیر قرآن*

آج 15 دسمبر 2022 بروز جمعرات کو دورہ درس تفسیر قرآن کی تکمیل کی مناسبت سے المصطفی آڈیٹوریم جامعة الکوثر میں ایک بابرکت و پروقار محفل کا اہتمام کیا گیا۔ محفل کا باقاعدہ آغاز مدرسہ حفاظ سکردو کے طالب علم حافظ فیض اللہ نے تلاوت کلام الہی سے کیا۔ اس کے بعد جامعة الکوثر میں شعبہ قرآنیات کے رئیس علامہ احمد حسین فخر الدین نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے تعارفی کلمات ادا فرمائے۔ بعد از آں مدرسہ حفاظ کے گروہ تواشیح نے قرآن حکیم کے بارے علامہ اشرف حسین آخوند زادہ کا لکھا ہوا تازہ کلام دلنشین انداز میں پیش کرکے سامعین کو محظوظ کیا۔ آخر میں شیخ الجامعہ مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی دام ظلہ نے آخری درس تفسیر دیتے ہوئے سورة الفلق اور سورة الناس کی تفسیر پیش فرمائی۔ اس کے بعد انہوں نے اختتامی کلمات ادا فرماتے ہوئے خالق کائنات کی درگاہ عالیہ میں شکر بجالانے کے بعد فرمایا کہ اعمال میں کثرت و قلت معیار نہیں معیار یہ ہے کہ کوئی عمل ذات احدیت کی درگاہ میں قبول ہوجائے اور اس درگاہ میں قبولیت کے لئے اخلاص شرط ہے۔اسی لئے نگاہ شریعت مقدسہ میں گناہ کر کے پشیمان ہونا نیکی کرکے اترانے سے زیادہ اچھا عمل ہے۔ اسی مناسبت سے امیر کائنات علیہ السلام ہمیں نصیحت فرماتے ہوئے ارشاد فرماتے ہیں:

سَیِّئَةٌ تَسُوْٓءُكَ خَیْرٌ عِنْدَ اللهِ مِنْ حَسَنَةٍ تُعْجِبُكَ.

وہ گناہ جس کا تمہیں رنج ہو اللہ کے نزدیک اس نیکی سے کہیں اچھا ہے جو تمہیں خود پسند بنا دے۔

لہذا دعا کریں کہ ہمارا یہ عمل (درس تفسیر قرآن) خالق کائنات کی درگاہ عالیہ میں قبول ہوجائے۔ آخر میں دعائے سلامتی امام زمان عج سے اس بابرکت محفل کا اختتام ہوا۔ محفل کی نظامت کی ذمہ داری جامعہ کے سینر طالب علم صابر حسین سراج نے انجام دی۔

Share