• ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
  • اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
  • جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
  • سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
  • سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
  • راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
  • شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت

تازه خبریں

حضرت امام حسن ؑکے علم ، حلم، جلالت اور کرامت میں عکس رسول نظر آتا ہے ،قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی

حضرت امام حسن ؑکے علم ، حلم، جلالت اور کرامت میں عکس رسول نظر آتا ہے ،قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی

حضرت امام حسن ؑکے علم ، حلم، جلالت اور کرامت میں عکس رسول نظر آتا ہے ،قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی

 امام عالی مقام نے اسلام کی بقاءکیلئے صلح کی،صلح نامہ میں قرآن وسنت کی پیروی، فریق دوئم کا کسی کو اپنا جانشین نامزد نہ کرنا ،عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ ، محفوظ مستقبل کی شقیں اہمیت کی حامل ہیں،قائد ملت جعفریہ پاکستان

 راولپنڈی/ اسلام آباد8 مئی 2020 ء(  جعفریہ پریس پاکستان)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ نواسہ رسول اکرم حضرت امام حسن ؑ جوانان جنت کے سردار ہیں۔ آپ کے علم‘ حلم‘ جلالت اور کرامت میں عکس رسول اکرم واضح طور پر نظر آتا ہے۔پیغمبر اکرم نے اپنی بیٹی ؑ کی خواہش پرامام حسن مجبتیٰ ؑ کو سرداری عنایت کی۔حضرت علی ؑ کے بعد آپ درجہ امامت پر فائز ہوئے ، آپ نے جس انداز میں ظاہری زندگی بسر فرمائی اور امن و اخوت اور صلح و محبت کی لاثانی روایات قائم کیں ان سے سیرت رسول اکرم کی عکاسی ہوتی ہے۔

حضرت امام حسن ؑ کی ولادت باسعادت کے مبارک موقع پر علامہ سیدساجدعلی نقوی نے کہا کہ منقول ہے پیغمبر اکرم ممبر پر تشریف فرما تھے تو امام حسن ؑ کو دیکھتے ہوئے کہاکہ میرا یہ بیٹا مسلمانوں کا سردارہے اور خداوند تعالیٰ اس کے ذریعے دو گروہوں کے درمیان صلح قائم کرے گا ، حضرت امام حسن ؑ نے جن مشکل‘ کٹھن اور سنگین حالات میں امت مسلمہ کو جنگ اور فساد سے بچانے کے لئے اور اسلام کی بقاءکے لئے اپنے حریف سے صلح کی یہ ان کے کردار کی خصوصیت اور سیرت کا امتیاز ہے۔ تنگ نظری‘ ذاتی خواہش اور انفرادی مفاد کو بالائے طاق رکھتے ہوئے مسلمانوں کے اجتماعی مفادات کے حصول اور اسلام کے استحکام کے لئے باہمی رواداری اور صلح و محبت کا ماحول بناکر آپ نے گہرے نقوش چھوڑے ہیں۔صلح نامہ میں قرآن وسنت کی پیروی، فریق دوئم کا کسی کو اپنا جانشین نامزد نہ کرنا ، عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ اور ان کے محفوظ مستقبل کی شقیں اہمیت کی حامل ہیں اور یہ صلح عالم اسلام کے لئے نقطہ آغاز کا مقام رکھتی ہے جس سے سبق حاصل کرکے مسلمان انتشار و افتراق، جنگ و جدل اور قتل و غارت گری سے محفوظ رہ سکتے ہیں ۔
علامہ ساجد نقوی نے مزید کہا کہ نواسہ رسول حضرت امام حسن ؑ کی سیرت و کردار سے الہام حاصل کرتے ہوئے ہم نے بھی وطن عزیز میں اتحاد و وحدت کی جدوجہد کو آگے بڑھایا جس سے نہ صرف ارض پاک انتشار و افتراق سے محفوظ رہا بلکہ پاکستانی عوام بھی اخوت کی لڑی میں پرﺅے جاچکے ہیں ۔ ہم سمجھتے ہیں کہ اتحاد بین المسلمین کا فروغ اور اخوت و وحدت ہمارا دینی و اسلامی فریضہ ہے۔ اسلام کی بقاءاور امت کی وحدت کے لئے ہماری جدوجہد جاری ہے تاہم ریاست کی ذمہ داری ہے کہ ملک سے دہشت گردی و قتل و غارتگری کا قلع قمع کیا جائے تاکہ میں خانہ جنگی کی کیفیت پیدا نہ ہو۔قائد ملت جعفریہ پاکستان نے یہ بات زور دے کر کہی کہ آج کے اس کٹھن دور میں جب مسلمان فرقہ واریت‘ مسلک پرستی‘ دہشت گردی اور اخلاقی جرائم میں مبتلا ہیں ،وقت کا تقاضا ہے کہ ان مسائل سے نبرد آزما ہونے اور اختلافات کو جڑوں سے اکھاڑنے کے لئے باہمی صلح و رواداری کو فروغ دیا جائے اور فروعی اختلافات کو نظر انداز کرتے ہوئے سینکڑوں مشترکات پر بلاتفریق فرقہ و مسلک جمع ہوکر اسلام و مسلمین کو متحد کیا جائے اسی سے دین اسلام مستحکم ہوگا اور مسلمان خدا کی دنیا کے وارث ہوں گے۔