ترکي کے وزيراعظم رجب طیب اردوغان نے استنبول میں علویوں کے ایک اجتماع سے خطاب میں اہل بيت اطہار عليھم السلام کي محبت کے بغير ايمان کے نامکمل ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت امام حسین علیہ السلام پوری امت کے لئے واجب الاحترام ہیں۔ انہوں نے يوم عاشورا کو انتہائي اہم دن قرار ديتے ہوئے کہا کہ نواسہ رسول حضرت امام حسين عليہ السلام پوري امت کے لئے واجب الاحترام ہيں- رجب طيب ارودغان نے مزيد کہا کہ يہ بات بہت غم انگيز ہے کہ امام حسين عليہ السلام جيسي شخصيت جنہيں پيغمبر دوست رکھتے ہيں اور بارہا آپکي خوشبوسونگھتے اور آپ کا بوسہ ليا کرتے تھے، اکسٹھ ہجري ميں مظلوميت کے ساتھ شہيد کرديے گئے – رجب طيب اردوغان نے کہا کہ جس طرح پيغمبر اسلام صلي اللہ عليہ وآليہ وسلم تمام مسلمانوں کے ہيں امام حسين عليہ السلام بھي تمام مسلمانوں کے ہيں، وہ ہم سب کے شہيد، ہم سب کے مظلوم اور ہم سب کے امام و پیشوا ہيں۔