تازه خبریں

حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ کی 25 ویں برسی میں شرکت کے لئے شیعہ علماء کونسل خیرپورسندھ کے ضلعی صدرعلامہ سید اسد اقبال زیدی قمی تہران پہنج گئے

جعفریہ پریس- رہبر کبیر و بانی انقلاب حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ کی 25 ویں برسی میں شرکت کے لئے دینی درسگاہ جامعہ الحسین الشہید (علیہ السلام) کے پرنسپل  اور شیعہ علماء کونسل خیرپور سندھ کے ضلعی صدر حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید اسد اقبال زیدی قمی تہران پہنج گئے – جعفریہ پریس کی رپورٹ کے مطابق حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ کی برسی انتظامیہ کی خصوصی دعوت پرعلامہ سید اسد اقبال زیدی قمی  اس وقت تہران میں موجود ہیں جو مختلف پروگرامز میں شرکت سمیت تہران میں منعقدہ حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ کی مرکزی برسی میں شرکت کریں گے جس سے قائد انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ  العظمی سید علی خامنہ ای مرکزی خطاب فرمائیں گے، بعد ازآں قم میں تشریف فرما ہوں گے جہاں علماء کرام اور تنظیمی ساتھیوں سے ملاقاتیں کریں گے اور جمعرات  5 جون کو دفترقائد ملت حعفریہ قم کے زیر انتظام حرم حضرت معصومہ (علیھا السلام) میں منعقدہ حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ کی مرکزی برسی قم المقدسہ سے بھی خطاب کریں گے ۔