تازه خبریں

خواہرہ مرضیہ بتول کوجعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان لاڑکانہ ڈویژن کا آرگنائزرنامزد کردیا گیا

جعفریہ پریس – جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کی مرکزی سرپرست سیدہ سدرہ نقوی نے لاڑکانہ میں مرضیہ بتول کو ڈویژنل آرگنائزر نامزد کر دیا ہے۔ فیصل آباد سے جاری بیان کے مطابق جے ایس او طالبات پاکستان کی ترجمان شجیعہ زہراء علوی کا کہنا ہے کہ مرضیہ بتول کی علمی و تبلیغی کاوشوں کی وجہ سے انکو لاڑکانہ ڈویژن میں آگنائزر نامزد کیا گیا ہے۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے مرکزی سرپرست سیدہ سدرہ نقوی کا کہنا تھا کہ ایسی خواہران جو ملت کے لئے درد رکھتی ہیں اور دیگر خواہران ملت کی کردار سازی میں معاونت کرنا چاہتی ہیں، وہ ہم سے رابطہ کریں، ہم انشاء اللہ انکو موقع دیں گے اور  قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی عظیم قیادت کے زیر سایہ الٰہی تنظیم جے ایس او پاکستان طالبات کی خدمت کریں گے، اسی سلسلہ میں جے ایس او پاکستان طالبات نے ہفتہ حجاب 9 تا 15 فروری منانے کا اعلان کیا ہے، تاکہ ملت کی بیٹیوں میں پردے کی اہمیت و فضیلت واضح کی جائے اور زینبی کاروان کے لئے کنیزان زینب کو تیار کیا جائے۔