داعش کے جنگجو مکمل طور پر عراقی افواج کے گھیرے میں آ گئے
عراق میں حکومت کی حامی ملیشیا نے موصل میں داعش کی آخری سپلائی لائن بھی کاٹ دی جس کے بعد داعش کے جنگجو موصل میں مکمل طور پر عراقی افواج کے گھیرے میں آ گئے ہیں۔ عراقی فوج اور ملیشیا کی داعش کے خلاف پیش قدمی جاری ہے اور حکومتی فوج نے موصل کے زیادہ تر مشرقی علاقے پر قبضہ کر لیا ہے ۔