دفترقائد ملت جعفریہ نجف اشرف عراق میں شاعر اہلبیت جناب ظفر عباس ظفر کی اراکین کابینہ دفتر قائد سے ملاقات*
دفتر قائد ملت جعفریہ نجف اشرف میں شاعر اہلبیت جناب ظفر عباس ظفر نے نمائندہ قائد عالیجناب حجۃالاسلام والمسلمین علامہ غلام قنبر قرائتی صاحب آور اراکین کابینہ دفتر قائد سے ملاقات کی..
ملاقات میں مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا مسول دفترِقائد عالیجناب مولانا سید نسیم عباس کاظمی صاحب نے دفترقائد کی فعالیت کے بارے میں آگاہ کیا جسے سن کر شاعر اہلبیت نے بہت سراہا….
شاعر اہلبیت جناب سید ظفر عباس ظفر نے کلام اہلبیت علیھم السلام سنایا…
نمائندہ قائد حجۃالاسلام عالیجناب غلام قنبر قرائتی صاحب نے دفترِقائد سے شائع ہونے والا پہلا دینی، فکری، تاریخی، ثقافتی، تفسیر اور حدیث کا شاہکار مجلہ “صوت الجعفریہ” پیش کیا اور آخر میں دعا کروائی..



