دفترنمائندہ ولی فقیہ و قائد ملت جعفریہ آیة اللہ سید ساجد علی نقوی مشہد مقدس میں مسئول دفتر حجةالسلام مولانا سید موسی رضا نقوی کی طرف سے میٹنگ بلائی گئی جس میں دفتر کی کابینه کا اعلان کیا گیااورکابینه سےمسئول دفتر مولانا سید موسی رضا نقوی صاحب نے حلف لیا. کابینہ کے ارکان میں عون باقر جعفری (جنرل سیکرٹری) مولانا محمد حسن مطہری (آفس سیکرٹری) مولانا سید مظہر عباس نقوی (مسئول داخلی دفتر) مولانا سید خرم عباس شاہ (مسئول امور زائرین) مولانا مرید عباس جعفری ( مسئول نشر واشاعت) مولانا محمد اسلم روحانی ( فنانس سیکرٹری) مولانا امیر علی جعفری (معاون فنانس سیکرٹری) مولانا سید سہیل کاظمی (رابطہ سیکرٹری و مسئول شعبہ تعلیم وتربیت)شامل ہیں.