شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی ہدایت پر دفتر قائد ملت جعفریہ حوزہ علمیہ نجف اشرف کے ایک وفد نے مرجع جہان تشیع حضرت آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ سے ملاقات کی اور اربعین سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر زمینی راستوں سے کربلا جانے والے زائرین کی مشکلات و مسائل سے آگاہ کیا۔ دفتر قائد نجف اشرف کے نمائندہ وفد نے مرجع معظم کو زائرین کو اربعین کے موقع پر درپیش مسائل کی حل کی اپیل کی۔ جس پر مرجع معظم نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ پاکستان کے آنے والے زائرین کے پیش کردہ مسائل کے حل کے لیے بھرپور کوشش کریں گے تاکہ زائرین بروقت اربعین کی زیارات سے فیضیاب ہو سکیں۔ مرجع معظم حضرت آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ نے قائدِ ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی دامت برکاتہ اور مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔
- حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
- جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
- پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
- رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
- مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
- گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
- فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
- شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
- علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات
- کارکنان ملک گیر ورکر کنونشن کی تیاری کریں ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی