جعفریہ پریس – دفتر نمائندہ ولی فقیہ وقائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ مشہد مقدس کے زیر اہتمام مجالس خمسہ فاطمیہ (س) کا آغاز ہو گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بعد کل بروز پیر نماز مغربین کے فورا بعد ایام عزا فاطمیہ (سلام اللہ علیہا) کی پہلی مجلس عزا کا آغاز تلاوت قرآن مجید س گیا گیا جس کے بعد برادر جناب حسنین رضا صاحب نے زیارت عاشورہ اہتمام کیا اور مجلس عزا سے جناب مولانا سید عمران حیدر نقوی صاحب نے خطاب کیا ۔
مولانا سید عمران حیدر نقوی صاحب نے جناب سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھاکی فضیلت و کمالات و سیرت طیبہ پر بہت احسن انداز میں روشنی ڈالی ۔اور کہا کہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی شخصیت عالم انسانیت کیلئے اسوہ حسنہ ہیں ۔ جناب سیدہ (سلام اللہ علیھا) کائنات کی ایک عظیم ومثالی خاتون ہیں ۔
مجلس عزا کے بعد نوحہ خوانی بھی ہوئی ۔ مجلس عزا میں علماء کرام و طلاب عظام نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔بعد از مجلس و ماتم دار ی نیاز حسین علیہ السلام کا بھی اہتمام کیا گیا ۔
- علامہ شبیر میثمی کی تہران میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت
- محمد اکبر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب
- علامہ شبیر میثمی کی الصادق انسٹیٹیوٹ کے تحت منعقدہ کی تقریب میں شرکت
- علامہ اقبال ؒ نے ہمیشہ مغرب کے دہرے معیار سے امت کو خبردار کیا
- علامہ گلاب شاہ نقوی کی قومی و ملی خدمات کو یاد رکھا جائیگا
- سکیورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات
- علامہ شبیر میثمی کی زاہد علی اخونزادہ کے ہمراہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سے ملاقات
- پاراچنار کے مسئلے کو سلجھانے کے لئے کوششیں جاری ہیں دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام فلسطین کانفرنس کا انعقاد