• گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
  • حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
  • جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
  • پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
  • مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
  • گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
  • فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
  • شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات

تازه خبریں

دہشتگردانہ کارروائیاں ملک کو انارکی کی طرف لے جانے کی کوشش ہے،قائد ملت جعفریہ

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کاچارسدہ باچا خان یونیورسٹی میں طلبا ء ،طالبات اور اساتذہ پر دہشتگردوں کی جانب سے کئے گئے حملے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے جانی ضیاع پر افسوس کا اظہارکیا ۔ انہوں نے کہاکہ پہلے کوئٹہ پھر پشاو ر اور آج چار سدہ باچا خان یونیورسٹی پر دہشتگردی کا حملہ قابل مذمت ہے ۔ ملک میں د ہشتگردی کے واقعات کا تسلسل اور دہشتگردی کی نئی لہر اورشدت پسندوں کی جانب سے ایسے حملے اور دہشتگردانہ کارروائیاں ملک کو انارکی کی طرف لے جانے کی کوشش ہے اور ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کرنے کی سازش ہے ،لہذا اس مائنڈ سیٹ کو جڑوں سے اکھاڑنے کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ شدت پسندوں اور انکے سرپرستوں وسہولت کاروں کے خاتمے بغیر ملک میں امن ممکن نہیں۔ضرب عضب کے ساتھ ساتھ نیشنل ایکشن پلان کے 20نکات پرعمل اسکی روح کے مطابق کرنا ہوگا، یونیورسٹی پر دہشت گردوں کا حملہ بزدلانہ کارروائی ہے جو قابل مذمت ہے۔ علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ دہشت گرد انسانیت اورامن کے دشمن ہیں ۔ شدت پسندوں کی دہشتگردانہ کارروائیوں سے کوئی بھی شہری محفوظ نہیں۔ اس وقت پورا ملک بد امنی کی تصویر بنا ہوا ہے اس لئے اب وقت ہے کہ عوام کو اصل حقائق سے آگاہ کیا جائے کیونکہ جب تک دہشت گردوں کو کیفر کردار تک نہیں پہنچایا جاتا اس وقت تک ملک میں امن و استحکام کا خواب شرمندۂ تعبیر نہیں ہوسکتا۔ اس موقع پر انہوں نے مذکورہ واقعات میں شہداء کیلئے دعائے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔