دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے شمار قربانیاں دی ہیں ۔حکومت پاکستان
وزیرخارجہ خواجہ محمدآصف نےامریکی صدر کے ٹویٹ پر ردعمل ظاہرکرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدرنے گذشتہ پندرہ سال کے دوران پاکستان کو 33ارب ڈالر امداد کی بات کی ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکی صدرکسی امریکی آڈٹ فرم سے ہمارے خرچ پر مذکورہ اعدادوشمارکی تصدیق کرائیں۔دنیا کو علم ہوجائے گا کہ کون جھوٹ بول رہا ہے اور دھوکہ دے رہا ہے۔