• گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
  • حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
  • جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
  • پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
  • مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
  • گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
  • فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
  • شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات

تازه خبریں

راویان سنت نبوی (شیعہ راوی اورسنی راوی) شریعت اسلامی کےدو اہم ستونوں ہیں۔ ان دو ستونوں میں سے کسی ایک کو گرانا نہیں چاہئے ،حضرت آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی

 جعفریہ پریس – جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی زیرصدارت منعقدہ ’’علمائے اسلام کانفرنس‘‘  میں ملک بھر کی دینی جماعتوں کے نمائندہ وفود اور روضہ امام حسین علیہ السلام عراق سے آئے وفد نے شرکت کی، عراقی مہمان وفد کی سربراہی شیخ علی الافتلاوی نے کی۔
اس موقع پر بزرگ عالم دین اور جامعۃ الکوثر اسلام آباد کے سرپرست اعلی حضرت آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی نے مہمانان کانفرنس کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ شکر گزار ہوں کہ آپ نے عزت بخشی اور اس درسگاہ میں تشریف لائے، انہوں نے کہا کہ عراق کے مقدس مقام سے تشریف لائے وفد کے بھی شکر گزار ہیں، انہوں نے واضح کیا کہ نجف اشرف کی تقریبات میں کوئی سیاسی آدمی موجود نہیں ہوتا، اتحاد و اتفاق کے حوالہ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دین شریعت اسلامی دو اہم ستونوں پر قائم ہے، ستون سے مراد راویان سنت نبوی (ص) ہیں۔  شیعہ راوی اور سنی راوی دو ستون ہیں جن کے ذریعہ یہ احادیث ہم تک پہنچتی ہیں۔ سنت کی ذمہ داری قرآن کی تشریح ہے۔ ابن کثیر احادیث کے میدان میں مقام رکھتے ہیں۔ شیعوں میں فاسد المذہب سے حدیث نہیں لی جاتی۔ شیعہ سنی کوان دو ستونوں میں سے کسی ایک کو گرانا نہیں چاہئے۔ کسی فرقہ کے راویان حدیث کو ہٹانے سے علم کا بڑا ذخیرہ ہمارے ہاتھ سے چلا جائے گا۔