شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی سکریٹری اطلاعات جناب زاہد علی اخونزادہ کی روزنامہ آج پشاور میں شائع ہونے والے توہین آمیز اشتہار کے معاملے پر منسٹر لوکل باڈیز عنایت اللہ سے رابطہ۔جناب زاہد علی اخوانزادہ کا لوکل باڈیز کے منسٹر عنایت اللہ سے مزکورہ معاملے پر سخت احتجاج۔۔۔۔۔مرکزی دفتر سے جاری رپورٹ کے مطابق صبح سے ہی مرکزی دفتر شیعہ علماء کونسل پاکستان میں عوام الناس کی جانب سے رابطہ کرکے مزکورہ توہین آمیز معاملے پر موقف طلب کیا جاتا رہا۔معاملے کی تحقیقات کے بعد صبح مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان جناب زاہد علی اخوانزادہ نے منسٹر لوکل باڈیز جناب عنایت اللہ سے رابطہ کیا اور انکےمحکمے کی جانب سے کی گئی توہین پر شدید احتجاج کیا جس پر وزیر لوکل باڈیز نے سیرئیس نوٹس لینے اور زمہ داروں کے خلاف کاروائی کی یقین دہانی کرائی جسکے بعد محکمے کہ جانب سے موصولہ اطلاعات کے مطابق وزیر موصوف کی ہدایات پر سیکریٹری لوکل گورنمنٹ جمال الدین شاہ نے اشتہار میں غلطی کے مرتکب ٹی ایم او سلیم اور متعلقہ سپریٹینڈنٹ افتخار الدین کو سسپینڈ کردیا جبکہ سیکریٹری لوکل کونسل بورڈ خضر حیات خان کو انکوائری آفسر مقرر کرکے 2 دن میں رپورٹ طلب کرلی ہے، جبکہ سیکریٹری لوکل گورنمنٹ جمال الدین نے واضع کیا کہ غلطی کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف ایکشن لیا جائیگا۔دوسری جانب مرکزی رہنماء شیعہ علماء کونسل پاکستان نے روزنامہ آج کے دفتر رابطہ کرکے مزکورہ اشتہار شائع کرنے پر سخت احتجاج رکارڈ کرایا جس پر جس پر روزنامہ آج کی انتظامیہ نے یقین دلایا کہ کل روزنامہ آج کے فرنٹ پیج اشتہار میں غلطی کی وضاحت اور معزرت بھی شائع کی جائیگی انشاءاللہ۔