روس کے فضائی حملوں میں داعش کے ایک سو بیس جنگجو اور دہشت گرد ہلاک
شام میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران روس کے فضائی حملوں میں داعش کے ایک سو بیس جنگجو اور ساتھ دوسرے دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔روس کی وزارت دفاع نے ماسکو میں کہا کہ میادین کے علاقے میں دہشت گردوں کی ایک چوکی تباہ کر دی گئی جس میں داعش کے اسی دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ ابو کمال قصبے کے نواحی علاقوں میں حملوں سے داعش کے چالیس جنگجو ہلاک ہوئے۔دیر الزور کے جنوب میں کیے گئے فضائی حملے میں ساٹھ کرائے کے جنگجو بھی ہلاک ہوئے جن کا تعلق تیونس اور مصر سے تھا۔