تازه خبریں

سامراء میں حرم امامین عسکریین (ع) کے حرم پر تکفیری دہشت گردوں کا حملہ ناکام – 50 کے قریب عراقی سکیورٹی جوان شہید

جعفریہ پریس – عراقی سکیورٹی ذرائع کے مطابق عراقی فورسز نے عراق کے مقدس شہر سامراء میں پیغمبر اسلام کے فرزندوں امامین عسکریین علیھما السلام کے روضہ مبارک پر سلفی وہابی دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنادیا ہے۔تفصیلات کے مطابق عراقی فورسز نے عراق کے مقدس شہر سامراء میں پیغمبر اسلام (ص)کے فرزندوں امامین عسکریین علیھما السلام کے روضہ مبارک پر سلفی وہابی دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنادیا ہے ۔ عراقی سکیورٹی ذرائع کے مطابق القاعدہ سے وابستہ دہشت گرد تنظیم داعش نے امامین عسکریین (ع) کے روضہ پر حملہ کرنے کی کوشش کی جسے سکیورٹی فورسز نے بر وقت کارروائی کرکے ناکام بنادیا ہے سکیورٹی فورسز دہشت گردوں کا پیچھا کرکے سامراہ کو ان کے ناپاک وجود سے پاک کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اب تک 50 کے قریب عراقی سکیورٹی جوان شہید ہو چکے ہیں .