تازه خبریں

سانحہ اے پی ایس ملکی تاریخ کا سنگین وا قعہ ہے دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچائے بغیر ملک میں پائیدار امن ممکن نہیں، علامہ عارف واحدی

سانحہ اے پی ایس ملکی تاریخ کا سنگین وا قعہ ہے ،شیعہ علماء کونسل پاکستان
دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچائے بغیر ملک میں پائیدار امن ممکن نہیں، علامہ عارف واحدی
ہمارا دشمن ملک میں نفرت، فرقہ بندی ، انتہاء پسندی پھیلانے کی سازشیں کررہاہے جنہیں ناکام بنانے کیلئے ہمیں متحد ہونا ہوگا
راولپنڈی /اسلام آباد15 دسمبر2016ء ( )شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحد ی کا کہنا ہے کہ سانحہ پشاور اے پی ایس ملکی تاریخ کا سنگین واقعہ ہے ، سانحہ میں 140 سے زائد افراد کی شہادتیں جن میں اکثریت معصوم طلباء کی تھی ، نیشنل ایکشن پلان مرتب کیاگیا ، دہشت گردوں کو جڑ سے خاتمہ کیلئے نیشنل ایکشن پلان کی اصل روح کے مطابق عمل کیا جانا وقت کی ضرورت ہے ۔ اور قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے مطابق دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچائے بغیر ملک میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں ۔ ان خیالات کا اظہارعلامہ عارف واحدی نے سانحہ پشاور اے پی ایس کی دوسری برسی اور یوم سقوط ڈھاکہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا ۔ علامہ عارف حسین واحدی کا مزید کہنا تھا کہاکہ 16دسمبر کا ہی سیاہ دن تھا جب دشمن کی سازشوں سے پاکستان دو لخت ہوا اور اسی روز پشاور میں دہشت گردوں نے ایسا گھناؤنا کھیل کھیلا کہ اے پی ایس سکول میں تعلیم میں مشغول بچوں سمیت 140 سے زائد افراد کو بے دردی سے شہید کردیا ۔انہوں نے کہاکہ ہم سوگوار خاندانوں سے ایک مرتبہ پھر اظہار تعزیت کرتے ہیں یہ تاریخ کا سنگین ترین واقعہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے فرمان کے مطابق کہ جب تک دہشت گردوں کے سرپرستوں پر ہاتھ نہیں ڈالا جاتا، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ نہیں دیا جاتا اس وقت تک پائیدارامن کا قیام ممکن نہیں ، ان نکات پر حکمران سنجیدگی سے غور کریں۔ علامہ عارف واحدی کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان اسی لئے مرتب کیاگیا تاکہ دہشت گردی ، فرقہ واریت اور انتہاء پسندی کا خاتمہ کیا جاسکے لیکن افسوس اس پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل نہیں کیاگیا ۔ سانحہ اے پی ایس کے بعد بہت سے سانحات رونما ہوئے ، ٹارگٹ کلنگ کا بازار بھی ایک مرتبہ پھر گرما ہوا ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا دشمن ملک میں نفرت، فرقہ بندی ، انتہاء پسندی پھیلانے کی سازشیں کررہاہے جنہیں ناکام بنانے کیلئے ہمیں متحد ہونا ہوگا ۔