تازه خبریں

سانحہ راولپنڈی گذشتہ رونماء ہونے والے سانحہ نشتر پارک سے مشابہت رکھتا ہے جس سے فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کی گئی،علامہ محمد رمضان توقیر

جعفریہ پریس- شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا ہے کہ سانحہ راولپنڈی ایک سازش کا نتیجہ ہے، جس سے فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کی گئی۔ واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں محرم الحرام کے پروگراموں کے پرامن انعقاد میں انتظامیہ اور دوسرے اداروں کا کردار قابل تحسین ہے۔ ان خیالات اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سانحہ راولپنڈی منصوبے کے تحت رونماء ہوا، جس میں فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کی گئی اور شیعہ سنی کو آپس میں لڑانے کیلئے اشتعال پھیلایا گیا۔ شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر نے کہا  کہ سانحہ راولپنڈی گذشتہ رونماء ہونے والے سانحہ نشتر پارک سے مشابہت رکھتا ہے۔ واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے۔ انتظامیہ کی غفلت سے اتنا بڑا واقعہ رونما ہوا۔ واقعہ کی سرکاری سطح پر جوڈیشل انکوائری کرائی جائے اور ملوث عناصر کو سزا دی جائے۔ شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے ڈیرہ اسماعیل خان میں محرم الحرام کے پروگرام اور عاشور کے جلوس کے پر امن انعقاد پر ضلعی انتظامیہ، پاک فوج، بلدیہ اور تاجر برادری کی کوششوں کو سراہا اور میڈیا کو پیغام نواسہ رسول (ص) احسن طریقے سے عوام تک پہنچانے پر خراج تحسین پیش کیا۔