تازه خبریں

سانحہ شکارپورکے خلاف شیعہ علماء کونسل پاکستان کی کل بروزہفتہ سندھ بھرمیں ھڑتال اوراتوارکوملک گیراحتجاجی کال ٬بروزہفتہ دوپھر3 بجے کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرے کا اعلان

جعفریہ پریس – جامع مسجد و امام بارگاہ کربلا معلیٰ لکھی درشکار پورمیں بے گناہ نمازیوں کی شہادت اور آئے روز بڑھتی ہوئی دہشت گردانہ کاروائیوں کے خلاف شیعہ علماء کونسل پاکستان کی کل بروزہفتہ سندھ بھرمیں ھڑتال کا اعلان اوراتوارکوملک گیراحتجاجی کال -ادھرکراچی سے جعفریہ پریس کے مطابق شیعہ علماء کونسل کراچی ڈویژن کے صدرعلامہ شیخ جعفر علی سبحانی صاحب اور کراچی کے سیکریٹری جنرل علامہ فیاض حسین مطہری نے اپنے مذمتی بیان میں سانحہ شکارپور کے خلاف  کل بروزہفتہ دوپھر 3 بجے کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا ہے٬ مذمتی بیان میں آیا ہے کہ شکارپور میں برپا کی جانے والی قیامت صغری کے خلاف پریس کلب کراچی پرتمام تنظیمی کارکنان اور شیعان علی (ع) اپنا ملی فریضہ ادا کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرے میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں-