• ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
  • اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
  • جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
  • سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
  • سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
  • راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
  • شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت

تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقو ی کی ا پیل پر بھارت میں توہین آمیز ریمارکس پر ملک گیر احتجاج

 سانحہ پشاور، قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی کے اعلان پرملک گیراحتجاج و ریلیاں

 سانحہ پشاور، قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی کے اعلان پرملک گیراحتجاج و ریلیاں

پورے ملک میں شیعہ علماءکونسل ، جے ایس او و دیگر مذہبی جماعتوں کی جانب سے پُرا من احتجاج و ریلیوں کا انعقاد کیاگیا
 کراچی سے خیبر ،کوئٹہ سے گلگت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاج و ریلیوں کے دوران مظاہرین نے ہاتھوں میں احتجاجی بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے
 احتجاجی اجتماعات ‘ جلسے‘ جلوسوں اور مظاہروں میں بڑی تعداد میں مذہبی‘ سیاسی‘ سماجی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد شریک ہوئے
اسلام آباد/راولپنڈی6مارچ 2022ء (  جعفریہ پریس پاکستان )قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجدعلی نقوی کے اعلا ن پر شیعہ علماءکونسل پاکستان، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سمیت دیگر مذہبی تنظیموں نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پنجاب سندھ، خیبر پختونخوا ، کشمیر ،گلگت بلتستان سمیت ملک بھر کے تمام شہروں میں شہدا ءپشاور کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پُرامن احتجاجی مظاہرے کئے اور ریلیاں نکالی گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی کی جانب سے تین روزہ سوگ اور اتوار کو ملک گیر احتجاج کے اعلان پر چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بلا تفریق مسلک بھرپور اور انتہائی مہذب انداز میں پرُامن احتجاج کرتے ہوئے جامع مسجد امامیہ کوچہ رسالدار قصہ خوانی پشاور میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے خود کش بم دھماکے کے نتیجے میں کثیر تعداد میں نمازیوں کی شہادت اور سینکڑوں شدید زخمی ہونے پر اظہار یکجہتی کرتے ہوئے المناک واقعے پرشدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا اوراس سفاکیت اور وحشت و درندگی کو ملک کی داخلی سلامتی اور قومی وحدت کو پارہ پارہ کرنے کی منظم سازش سے تعبیر کیا گیا ‘ احتجاجی اجتماعات ‘ جلسے‘ جلوسوں اور مظاہروں میں بڑی تعداد میں مذہبی‘ سیاسی‘ سماجی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افرادبڑی تعداد میں شریک ہوئے اور اس ظلم و بربریت پر سراپا احتجاج نظر آئے۔شیعہ علماءکونسل پاکستا ن کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کے مطابق قائد ملت جعفریہ کے حکم پر شیعہ علماءکونسل پاکستان اور جے ایس اوکے مرکزی ، صوبائی ، ڈویژن ، ضلع ،تحصیل و یونٹ کے عہدیداران کی قیادت میںملک بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ احتجاجی اجتماعات کراچی ،کوئٹہ، لاہور، راولپنڈی، پشاور، گلگت، بلتستان ،مظفر آباد،پاراچنار،کوہاٹ، ڈیرہ اسماعیل خان، ایبٹ آباد، حیدرآباد، سکھر،شکارپور،خیرپور، اندرون سندھ ،ملتان، خانیوال، ساہیوال،ڈیرہ غازی خان، لیہ ، مظفر گڑھ ، راولپنڈی،چکوال فیصل آبا، جھنگ، چنیوٹ ، بہاولپور ،گوجرانوالہ، سیالکوٹ ، جہلم ، اٹک سمیت پنجاب کے تمام چھوٹے بڑے شہروں‘ مظفر آباد‘ کوٹلی‘ باغ‘ میرپور‘ سکردو‘ جعفر آباد‘ سبی‘ اوستہ محمد سمیت ملک بھر کے تمام تحصیل ہیڈکواٹرز میں عوام نے پرامن احتجاجی مظاہروں میں شرکت کرکے اتحاد و وحدت کا بھرپور مظاہرہ کیا اور اسلام و پاکستان دشمن قوتوں کو واضح پیغام دیا کہ اس قسم کے بزدلانہ ہتھکنڈوں کے ذریعے فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور اخوت و برادری کی فضا کو خراب کرنے کی کوئی کوشش کامیا ب نہیں ہوسکتیں۔علامہ شبیر حسن میثمی کے مطابق شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی‘ صوبائی‘ ڈویژنل‘ ضلع و تحصیل کے رہنماﺅں نے احتجاجی مظاہروں کی قیادت کی اور تقاریر اور قراردادوں میں مطالبہ کیا کہ شہریوں کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے سانحہ پشاور مسجدخود کش حملے میں ملوث سفاک قاتلوں انکے سرپرستوں اور منصوبہ بندی کرنے والوں کو قانون کے شکنجے میں جکڑکر تختہ دار پر لٹکایا جائے ۔