تازه خبریں

سانحہ پشاور :شیعہ علماء کونسل پاکستان بروز اتوار ملک گیر احتجاج کریگی

سانحہ پشاور :شیعہ علماء کونسل پاکستان بروز اتوار ملک گیر احتجاج کریگی

سانحہ پشاور ،قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی کے اعلان پر بروز اتوار شیعہ علما کونسل کا ملک گیر احتجاج کریگی 

قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی کی ہدایت پر سانحہ مسجد امامیہ پشاور کے شہداءکی نمازہ جنازہ میں شیعہ علماءکونسل پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی شرکت
نمازہ جنازہ شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کی اقتداءمیں ادا ، فضا سو گوار،لبیک یا حسینؑ کی صدائیں بلند، رقت آمیز مناظر
 علامہ رمضان توقیر ،علامہ عارف حسین واحدی،علامہ سید ناظر عباس تقوی، زاہد علی اخونزادہ ،علامہ حمید حسین امامی،سید سکندر عباس گیلانی ایڈوکیٹ کی نماز جنازہ میں شرکت
 اتحاد وحدت کی فضا کو ہرگز خراب نہیں ہونے دینگے ،شہیدوں کا لہو رائیگاں نہیں جائےگا، قاتلوں اور انکے سہولت کاروں کو گرفتار کیا جائے ، علامہ شبیر میثمی
پاکستان ہماری سرزمین ہے اس پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے اس کے دفاع کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ، مرکزی سیکر ٹری جنرل شیعہ علماءکونسل
راولپنڈی /اسلام آباد /پشاور5مارچ 2022ء( )قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی کی ہدایت پر سانحہ مسجد امامیہ پشاور کے شہداءکی نمازہ جنازہ میں شیعہ علماءکونسل پاکستان کا اعلی سطحی وفدپشاور پہنچا اور شہداءکی نمازہ جنازہ میں شرکت کی ، نمازہ جنازہ شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کی اقتداءمیں ادا کی گئی،نماز جنازہ میں شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ محمد رمضان توقیر ، علامہ عارف حسین واحدی،علامہ سید ناظر عباس تقوی، زاہد علی اخونزادہ ،علامہ حمید حسین امامی،سید سکندر عباس گیلانی ایڈوکیٹ سمیت دیگر مذہبی ،سیاسی و تنظیمی شخصیات، مقامی عمائدین و عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ ، فضا سوگوار، لبیک یا حسینؑ کی صدائیں بلند اور مناظر رقت آمیز تھے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیعہ علماءکونسل پاکستا ن کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے کہاکہ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے اعلان پر کل ملک بھر میں سانحہ پشاور کے المناک واقعے کیخلاف جس میں 57سے زائد نمازی شہید اور 183سے زائد زخمی ہو ئے، اس المناک واقعے کیخلاف اور شہدا ءکے لواحقین سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں ،قصبوں میں پر امن احتجاج کیا جائےگا۔ علامہ شبیر حسن میثمی نے مزید کہاکہ حکمران شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں یکسر ناکام نظرآتے ہیں اس واقعے کے اصل حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں اور قاتلوں او ر ان کے سرپرستوں و سہولت کاروں کو کیفرکر دار تک پہنچایا جائے،ملک بھر میں امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال ملک کیلئے انتہائی پریشان کن و نقصان دہ ہے جس کا سد باب انتہائی ضروری ہے ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ہم ہمیشہ امن کے داعی رہے ہیں اور رہیں گے ملک میں اتحاد وحدت کی فضا کو ہرگز خراب نہیں ہونے دینگے،پاکستان ہماری سرزمین ہے اس پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے اس کے دفاع کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور ہمارے شہیدوں کا لہو رائیگاں نہیں جائےگا۔بعد ا زاں شیعہ علماءکونسل پاکستان کا اعلی سطحی وفد مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کی سربراہی میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاورگیا اور زخمی افراد کی عیادت کی اور ان کی مکمل صحت یابی کیلئے دعا کی ،وفد میں مرکزی رہنما علامہ محمد رمضان توقیر، علامہ عارف واحدی،علامہ سید ناظر عباس تقوی،سکندر عباس گیلانی,برادر اظہار بخاری سمیت علاقائی تنظیمی شخصیات و عمائدین موجود تھے۔