• گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
  • حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
  • جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
  • پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
  • مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
  • گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
  • فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
  • شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات

تازه خبریں

سعودی عرب میں مسجد امام علی پردہشت گردی کا حملہ انتہائی افسوسناک ولرزہ خیزسانحہ ہے، قائد ملت جعفریہ

جعفریہ پریس – قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کا سعودی عرب میں مسجد امام علی میں دہشت گردی کے حملے میں درجنوں معصوم وبے گناہ افراد کی شہادت پر دلی دکھ کا اظہار،گھنائونے جرم کی شدید الفاظ میں مذمت ، سعودی حکومت سانحہ کی غیر جانبدار اور اعلیٰ سطحی تحقیقات کرکے ملوث دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچائے، ہم نے ہمیشہ دہشت گردی کی تدارک کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کیا، امہ کی فلاح اتحاد میں مضمر ہے-
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز سعودی عرب کے مشرقی صوبے قطیف کے گائوں القدیح میں امام علی مسجد میں ہونیوالے دہشت گردی کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت اور اپنے رد عمل میں کیا ۔ حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کا کہنا تھا کہ امام علی مسجد پر ہونیوالا دہشت گردی کا حملہ انتہائی دلخراش ،المناک ،لرزہ خیز اور افسوسناک سانحہ تھاانہوں نے سانحہ میں درجنوں معصوم و بے گناہ نمازیوں کی شہادت پر بھی دلی دکھ کا اظہار کیاہے۔ علامہ سید ساجد علی نقوی کا کہنا تھاکہ یہ سانحہ اپنی نوعیت کاحیرت انگیز واقعہ بھی ہے دہشت گردو ں نے بے گناہ نمازیوں کو مسجد میں شہید کرکے انتہائی گھنائو نے اور قبیح جرم کا ارتکاب کیاہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں امید ہے کہ سعودی حکومت اس معاملے کی اعلیٰ سطحی اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کرکے اس سانحہ کے حقائق کو سامنے لائے گی اور اس میں ملوث دہشت گردوں کوکیفرکردار تک پہنچائیگی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اقدامات اٹھائے گی۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ نہ صرف دہشت گردی کی مذمت کی ہے بلکہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اپنا مثبت اور بھرپور کردار ادا کرکے اس کے حصہ دار رہے ہیں او ر ہمارا یہ کردار تسلسل کے ساتھ جاری رہے گا ۔ انہوںنے باور کرایا کہ مسلم امہ کی فلاح اتحاد میں مضمر ہے اور اس کیلئے اپنی کاوشیںپہلے کی طرح اب بھی بروئے کار لاتے رہیں گے۔