اسلامی تحریک پاکستان کے روندو بلتستان سے منتخب امیدوار برائے قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان کیپٹن ریٹائرڈ سکندر علی گلگت بلتستان پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کے چیئرمین مقرر ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو اسپیکر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی فدا محمد ناشاد نے کیپٹن اسکندر علی کی بطور چیئرمین پی اے سی تعیناتی کا باضابطہ نوٹفکیشن بھی جاری کر دیا ہےاسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان اس وقت اسمبلی میں حکمران جماعت مسلم لیگ کے بعد 4 نشستوں کے ساتھ دوسری بڑی جماعت ہے