تازه خبریں

سکیورٹی ادارے کراچی سمیت ملک بھر کے دیگر شہروں میں موجود محب وطن شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں ، آغا عباس رضوی

جعفریہ پریس- شیعہ علماء کونسل گلگت بلتستان  اور مرکز انجمن امامیہ بلتستان کے صدر حجتہ الاسلام آغا سید عباس رضوی نے کراچی میں علامہ مرزا یوسف حسین پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ علامہ مرزا یوسف حسین پر حملہ سکیورٹی اداروں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت دہشت گردی کو روکنے اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔ سکیورٹی ادارے کراچی سمیت ملک بھر کے دیگر شہروں میں موجود محب وطن شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت دہشت گردوں کے ساتھ نرمی سے پیش آنے کے بجائے آہنی ہاتھوں سے نمٹے تو امن قائم ہو سکتا ہے۔