جعفریہ پریس-جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کی مرکزی آرگنائزر سیدہ سدرہ نقوی نے امام خمینی رح کی چھبیسویں برسی کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سید روح اللہ خمینی انسان کا نہیں ایک فکر کا نام ہے ، ایسی فکر جو اذہان کو بیدار کرے ، ایسی فکر جو انقلاب بپا کرے ،یہ ایسی فکر ہے جو فکر حسینی سے متصل ہے ۔خمینی فکر ہر صیہونی ، داعشی ، طالبانی فکر کو مسترد کرتی ہے، گویا حسینی فکر یزیدی فکر کو مسترد کرے۔ آج اس دور میں جبکہ ہر طرف ظلم و بربریت ہے کہیں امن و امان نظر نہیں آتا ہمیں حسینی فکر کی ترویج کرنی ہوگی ۔فکر امام خمینی رح ہمیں ظالم کے خلاف مزحمت اور مظلوم کی حمایت کی دعوت دیتی ہے پس آج کے دن جے ایس او طالبات پاکستان ہر باطل فکرکو مسترد کر کے فکر خمینی پہ عمل پیرا ہونےکا عہد کرتی ہے۔