• ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
  • اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
  • جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
  • سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
  • سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
  • راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
  • شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت

تازه خبریں

سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل کی وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد سے ملاقات، وزیر پارلیمانی امور نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرادی، تفتان میں پھنسے زائرین کی بخیر و خوبی گھروں کو واپسی کیلئے سیکرٹری داخلہ کو ہدایات بھی جاری کردی گئیں

)شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی کی وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد سے ملاقات، ملک کی مجموعی امن وامان و سیاسی صورتحال اور زائرین کے مسائل بھی زیر بحث آئے، علامہ عارف واحدی نے کہاہے کہ زائرین کے مسائل مستقل بنیادوں پر حل کیے جائیں ۔شیخ آفتاب نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے تفتان میں پھنسے زائرین کی واپسی کیلئے سیکرٹری داخلہ کو ہدایات جاری کردیں۔
منگل کے روز شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے وفد کے ہمراہ وفاقی وزیر پارلیمانی امورو قومی اسمبلی میں حکومتی چیف وہیپ شیخ آفتاب احمد سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی امن وامان وسیاسی صورتحال اور تفتان میں پھنسے زائرین کے مسائل بھی زیر بحث آئے۔ علامہ عارف واحدی نے تفتان میں پھنسے زائرین کا معاملہ خصوصی طور پر اٹھایا اور انکی بخیر و خوبی وطن واپسی کا مطالبہ کیا جس پر شیخ آفتاب نے فی الفور سیکرٹری داخلہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور ہدایت کی کہ زائرین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور تفتان میں پھنسے زائرین کو جلد از جلد ان کے گھروں تک پہنچایا جائے ۔ بعدازاں شیخ آفتاب نے علامہ عارف حسین واحدی کی آمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وفاقی حکومت کی جانب سے یقین دلایا کہ دیگر مسائل کے ساتھ ساتھ زائرین کے مسائل بھی حل کئے جائینگے۔