جعفریہ پریس – شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے فرانسیسی جریدے میں شائع ہونیوالے گستاخانہ خاکوں پر جمعہ کو ملک گیر یوم احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ رسالت مآب ؐ کی شان میں گستاخی ناقابل برداشت ہے، مسلم حکمرانوں کو خواب غفلت سے بیدار ہونا ہوگا، فرانسیسی جریدے نے اہانت کرکے اپنی جہالت کا ثبوت دیا ہے، او آئی سی اور اقوام متحدہ بھی اپنا کردار ادا کرے، حالیہ پٹرولیم بحران بھی تشویشناک، حکومت پٹرولیم بحران کے خاتمے کیلئے اقدامات اٹھائے اور ذمہ داروں کا تعین کرکے سزادے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو علمائے کرام کے مختلف وفو د سے ملاقاتوں کے دوران کیا ۔ ملاقاتوں میں فرانسیسی جریدے میں ہونیوالی گستاخی کا معاملہ زیر بحث آیا۔ اس موقع پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ فرانسیسی جریدے کی اس گستاخی سے صرف مسلمانوں کی نہیں ہر اس شخص کی دل آ زاری ہوئی ہے جو انسانیت سے محبت کرتا ہے کیوں حضور اکرم ؐ کا اسوۂ حسنہ تمام انسانوں کیلئے مشعل راہ ہے اور اسلام نے احترام انسانیت و امن و آشتی کا درس دیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ فرانسیسی جریدے کی اہانت آزادی اظہاررائے نہیں بلکہ انتہاء پسندی اور جہالت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب مسلم حکمرانوں کو خواب غفلت سے بیدار ہونا ہوگا اور او آئی سی کو بھی جاگنا ہوگا کہ جس مقصد کیلئے اس کا احیاء کیا گیا تھا وہ اس پر عملدرآمد کرے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس معاملے کو اقوام متحدہ میں اٹھایا جائے جبکہ یو این او سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ انبیائے کرام کے تقدس کیلئے قانون سازی کرے۔ ا نہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کی جانب سے مذکورہ معاملے پر متفقہ قرارداد کو خوش آئند قراردیتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ اس معاملے کو عالمی فورمز پر بھی اٹھایا جائے۔
دریں اثناء انہوں نے حالیہ پٹرولیم بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کے ریلیف کیلئے اقدام اٹھائے اور اس بحران کے ذمہ داروں کا تعین کرکے سزا دے ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ہی عوام دہشت گردی، بجلی بحران اور مہنگائی سے تنگ ہے اس لئے ہم مطالبہ کرتے ہیں اس معاملے کے حل کیلئے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔
- ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
- اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
- جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
- سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
- سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
- راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
- شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
- ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت