شعبہ خدمت زائرین دفتر قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی قم المقدسہ کے زیر اہتمام*اجتماعی نماز جنازہ*
تفصیل(شعبہ زائرین)
پاکستان کے مختلف علاقوں سے آئے زائرین مظلوم کربلا
جو قم المقدسہ میں انتقال کر گئے تھے، ان پانچ زائرین کی تشییع جنازہ آج بروز بدھ 22 نومبر
بمطابق 3 ربیع الاوّل بوقت 3 بجے صحن جواد الائمہ ع سے روبروی ضریح حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا تک کی گئی۔
جس میں علماء و طلاب و زائرین سمیت نمائندہ قائد ملت سید اظہر زیدی نے شرکت کی۔
غم کی اس گھڑی میں دیگر مسؤلینِ دفتر تحریک بھی شانہ بشانہ شریک رہے۔
واضح رہے کہ غسل، تکفین و تدفین اور تمام قانونی معاملات سید ناصر عباس انقلابی مسؤل شعبہ زائرین دفترِ تحریک کی مخلصانہ کوششوں سے انجام پائے۔ دعا گو ہیں خدا مرحومین کو شہدائے کربلا کے ساتھ محشور فرمائے اور انقلابی صاحب کی توفیقات خیر میں اضافہ فرمائے۔ آمین۔
منجانب *شعبہ خدمت زائرین دفتر قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی قم المقدسہ*