جعفریہ پریس گلگت شیعہ علما کونسل کے مرکزی رہنما و انچارج سیاسی سیل علامہ ڈاکٹر شیخ شبیر حسن میثمی نے امپھری روڈ گلگت میں برسی شہید ضیاء الدین رضوی میں خصوصی شرکت و خطاب کیا علامہ ڈاکٹر شیخ شبیر حسن میثمی برسی شہید سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کےشہید آغا ضیاء الدین رضوی ؒ آخر دم تک نظریہ قیادت سے وابستہ رہے علامہ ڈاکٹر شیخ شبیر حسن میثمی نے کہا کیا ہم خطِ شہید ضیاء الد ین رضوی ؒ پر عمل پیرا رہے ؟
11سال تک تحریکِ نصاب پر خاموشی کیوں اختیار کی گئی؟
کیا ہم نے شہید رضوی کے راستے کی پیروی کی ؟
شہید کے مشن کو زندہ رکھنے کے لیے شہید کے دکھاۓ ہووے راستے پر عمل پیرا ہونا ہوگا شہید نے شہادت سے قبل مجھ سے ایک ملاقات میں بر ملا کہا تھا میرا قائد صرف علامہ ساجد علی نقوی ہے شہید بہت بڑے منصب پر ہونے کے باوجود ایک سادہ زندگی بسر کرتے رہے شہید کی زندگی ہمارے لیے نمونہ عمل ہے