جعفریہ پریس- قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی شہید دیدار علی جلبانی کے چہلم میں شرکت کے لئے ٹہری میرواہ روانہ ہوگئے ہیں – تفصیلات کے مطابق 5 جنوری کو شہید دیدار علی جلبانی کےخاندان اور شیعہ علما کونسل پاکستان ضلع خیر پور میرس کے زیر اہتتام گوٹھ رحیم خان جلبانی ٹہری میرواہ خیر پورمیں ایک عظیم الشان پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے – پروگرام میں شیعہ علما کونسل ،جے ایس او اور جعفریہ یوتھ سمیت ہزاروں کی تعداد میں مومنین شرکت کریں گے – چہلم کے اجتماع سے شیعہ علما کونسل سندھ کے ضلعی اور صوبائی رہنما خطاب کریں گے جبکہ قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی خصوصی طور پر شرکت فرما رہے ہیں – جعفریہ پریس کی رپورٹ کے مطابق اس وقت قائد ملت جعفریہ پاکستان گوٹھ رحیم خان جلبانی ٹہری میرواہ روانہ ہیں اس سے قبل جب حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی سکھر پہچے تو تنظیمی کارکنان ،علماء کرام و مومنین نے اپنے محبوب قائد کا استقبال کیا. سکھرمیں قائد ملت جعفریہ نے علماء کرام، تنظیمی عھدہداران و مومنین کے مختلف وفود سے ملاقاتیں کی- رپورٹ کے مطابق سکھر میں قیام کے دوران قائد ملت جعفریہ نے مختلف سماجی مذہبی شخصیات کے لواحقین سے تعزیتیں بھی کی- بعد ازآں قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی خیرپور میرس روانہ ہوئے ، خیرپور پہچنے پر شیعہ علما کونسل پاکستان ضلع خیر پور کے صدر علامہ سید اسد اقبال زیدی قمی نے اپنی کابینہ کے ہمراہ استقبال کیا اس موقع پر علماء کرام تنظیمی کارکنان سماجی مذہبی شخصیات سمیت مومنین نے اپنے محبوب قائد کے شاندار اور تاریخی استقبال میں موجود تھے – خیرپور قیام کے دوران قائد ملت جعفریہ نے علماء کرام، تنظیمی عھدہداران و مومنین کے مختلف وفود سے ملاقاتیں کی-
- علامہ شبیر میثمی کی تہران میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت
- محمد اکبر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب
- علامہ شبیر میثمی کی الصادق انسٹیٹیوٹ کے تحت منعقدہ کی تقریب میں شرکت
- علامہ اقبال ؒ نے ہمیشہ مغرب کے دہرے معیار سے امت کو خبردار کیا
- علامہ گلاب شاہ نقوی کی قومی و ملی خدمات کو یاد رکھا جائیگا
- سکیورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات
- علامہ شبیر میثمی کی زاہد علی اخونزادہ کے ہمراہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سے ملاقات
- پاراچنار کے مسئلے کو سلجھانے کے لئے کوششیں جاری ہیں دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام فلسطین کانفرنس کا انعقاد