تازه خبریں

شیعہ علماء کونسل خیبرپختواہ کے صدر کا مختلف علاقوں کا دورہ

شیعہ علماء کونسل خیبرپختواہ کے صدر کا مختلف علاقوں کا دورہ

بنوں شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخواہ کے صوبائی صدر وسیم اظہر ترابی نے جنوبی اضلاع کے دورے کے موقع پر ضلع بنوں کا دورہ کیا۔صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا کاظم حسین مطہری بھی ان کے ہمراہ تھے۔

بنوں پہنچنےپر سابق ڈویژنل صدر مولانا بشیر حسین مواحدی نے تنظیمی احباب اور مومنین کے ہمراہ استقبال کرتے ہوئے خوش آمدید کہا ۔

صوبائی صدر نے تنظیمی احباب کو قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا سلام اور پیغام پہنچایا۔جماعت کی فعالیت و بہتری اور تنظیم سازی کے حوالے سے نشست ہوئی۔جس میں ضلع بنوں کے تنظیمی احباب نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

صوبائی صدر نے تنظیمی سیٹ اپ اور تنظیم سازی کے دستوری طریقہ کار کے مطابق تفصیل سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر تنظیمی احباب نے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور صوبائی صدر وسیم اظہر ترابی کی صوبہ بھر میں کی جانے والی تنظیم سازی اور جماعت کی فعالیت کو سراہا۔

صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا کاظم حسین مطہری نے تحریری طور پر تنظیم سازی کا طریقہ کار دیا جس کے مطابق تنظیمی سازی کی جائے گی۔