• ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
  • اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
  • جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
  • سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
  • سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
  • راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
  • شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت

تازه خبریں

شیعہ علماء کونسل سندھ کا غیر قانونی ایف آئی آرز کے خلاف رد عمل

شیعہ علماء کونسل سندھ کا غیر قانونی ایف آئی آرز کے خلاف رد عمل

*سندھ حکومت کی ایماء پر عزادارانِ امام حسین علیہ السلام پر کاٹی جانے والی FIR کے حوالے سے شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کی جانب سے اہم ہنگامی اجلاس کا انعقاد۔*
اجلاس میں صوبائی کابینہ کے اراکین سمیت وکلاء کی شرکت۔
شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ اسد اقبال زیدی کی خصوصی ہدایات پر چہلم امام حسین علیہ السلام کے بعد کی صورت حال بلخصوص صوبے بھر میں حکومت سندھ کی ایماء پر عزادارانِ امام حسین علیہ السلام کے خلاف کاٹی جانے ایف آئی آروں کے حوالے ہنگامی اجلاس کا انعقاد صوبائی دفتر میں کیا گیا، اجلاس میں صوبائی کابینہ کے اراکین سمیت وکلاء نے شرکت کی اور موجودہ صورت حال کے حوالے سے مفصل گفتگو اور مشاورت کی گئی۔
اجلاس کی صدارت صوبائی صدر حجۃالاسلام علامہ ڈاکٹر سید اسد اقبال زیدی صاحب نے کی اس موقع پر صوبائی صدر نے اب تک صوبے بھر میں عزاداران امام حسین علیہ السلام پر کاٹی جانے والی ایف آئی آروں کی تفصیل شرکاء اجلاس کو بتائی اور اراکینِ اجلاس سے آراء طلب کیں۔
اس موقع پر اراکین کی جانب سے آراء پیش کی گئیں اور حالات کا جائزہ لیا گیا نیز شہر میں نہ ہونے کے سبب غیر حاضر اراکین کی آراء بزریعہ فون اجلاس میں شامل کی گئیں۔
شرکاء اجلاس نے حکومتِ وقت اور ملکی اداروں کی جانب سے جاری شیعہ دشمن پالیسیوں کی شدید الفاظ میں مزمت کی۔
اس موقع پر درج زیل قراردادیں جاری کی گئیں:
1- عزاداری ہماری شہہ رگ حیات ہے, اور عزاداری کے راستے میں حائل تمام رکاوٹیں اور سازشیں ہمارے لیے ناقابل قبول ہیں، ہم ان رکاوٹوں اور سازشوں کی بھرپور مزمت کرتے ہیں۔
2- مکتب اہلبیت علیہم السلام کی تکفیر اور اور اسکے مقدسات کی توہین کے مرتکب افراد اور اداروں کے خلاف فوری سخت کارروائی کی جائے۔
3- صوبے بھر میں ایامِ عزاء کے دوران عزاداروں کے خلاف تعصب پر مبنی جھوٹی FIR کا اندراج (SHIA VICTIMIZATION) کی بدترین مثال اور ظلم و زیادتی کی انتہاء ہے، لہٰذا ان بے بنیاد اور حقوق شکن ایف آئی آروں کو فلفور خارج کیا جائے۔
4- ہم حکومت کی جانب سے حالیہ جاری کی جانے والی زائرین پالیسی مکمل طور پہ رد کرتے ہیں، اور مطالبہ کرتے ہیں کہ زائرین پالیسی کو علماءِ مکتب تشیع کی آراء کی روشنی میں نئے سرے سے مرتب کیا جائے نیز NCOC کے تحت جاری کردہ اربعین پالیسی کو بھی ہم یکسر مسترد کرتے ہیں۔
اہم اجلاس میں شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے جنرل سیکریٹری علامہ رضی حیدر زیدی، نائب صدر علامہ عابد رضا عرفانی، نائب صدر محترم دوست علی ونگانی، مشیر مولانا سرور شریعتی، کراچی ڈویژن کے صدر علامہ کامران حیدر عابدی، صوبہ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات برادر علی نقوی، سیکریٹری فنانس محترم کوثر رضاء، مشیر برئے صوبہ سندھ محترم جناب انجنئیر افتخار مہدی، کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری محترم آفتاب میرزا، جے ایس او کے مرکزی جنرل سیکریٹری برادر وجاہت پہلوانی، ایڈووکیٹ تصور حسین کاظمی سمیت دیگر شامل تھے۔