شیعہ علماء کونسل پاکستان شمالی پنجاب کی صوبائی مجلس عاملہ کا اجلاس صوبائی صدر علامہ سید اشتیاق حسین کاظمی کی صدارت میں امام بارگاہ مستری محمد عبداللہ سیالکوٹ میں منعقد ھوا۔جس کی باقاعدہ کاروائی کو صوبائی جنرل سیکرٹری چوہدری غلام شبیر ضیغم نے چلایا ۔صوبائی مجلس عاملہ میں تنظیم سازی کے مراحل کو مزید بہتر بنانے ۔۔ عزادار اور عزاداری میں حائل رکاوٹوں کے متعلق قانونی چارہ جوئی کرنے۔ ۔سیلاب زدگان کی امداد کو مزید بڑھانے ۔اور قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی راہنمائی و پالیسی کے مطابق بلدیاتی انتخابات میں بھر پور کردار ادا کرنے اور دیگر اھم مسائل کے متعلق فیصلہ جات کیے گئے۔صوبائی صدر نے اپنے صدارتی خطاب میں تنظیم سازی ,خود سازی اور معاشرہ سازی کی ضرورت کو شیعہ علماء کونسل پاکستان شمالی پنجاب کے اھم اھداف قرار دیتے ہوئے ان پر کام کرنے کو اولین ترجیح قرار دیا