تازه خبریں

شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کے وفد کی علامہ عارف واحدی سے ملاقات

شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کے وفد کی علامہ عارف واحدی سے ملاقات

اسلام آباد:شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی سے ان کی رھائشگاہ پر شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید اشتياق حسین کاظمی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی،مختلف مذھبی ملی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ھوئی علامہ عارف واحدی نے صوبائی فعالیت کو سراھا دونوں راہنماؤں نےاس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ تمام صوبوں میں تنظیم مکمل ہو گئی ھے مرکز اور صوبوں کے درمیان ھم آھنگی ھو گی تو قائدبزرگوار کی قیادت میں امور بہتر انداز میں آگے بڑھیں گے- وفد میں صوبائی جنرل سیکریٹری چوھدری شبیر ضیغم،صوبائی ایڈیشنل سیکریٹری ملک حاجی انتصار حیدر اور صوبائی نائب صدر جناب آصف جاوید مغل شامل تھے-

۔