تازه خبریں

شیعہ علماء کونسل صوبہ خیبر پختوخوا کے صوبائی وفد کی صوبائی سیکریٹری جنرل آخونزادہ مظفر علی کی سربراہی میں صوبائی صدر علامہ حمید حسین امامی سے ملاقات

کوہاٹ
شیعہ علماء کونسل صوبہ خیبر پختوخوا کے صوبائی وفد کی صوبائی سیکریٹری جنرل آخونزادہ مظفر علی کی سربراہی میں صوبائی صدر علامہ حمید حسین امامی سے ملاقات ۔ وفد میں صوبائی سیکریٹری جنرل آخونزادہ مظفر علی ، صوبائی سیکریٹری مالیات میر غلام مرتضی ، صوبائی سیکریٹری اطلاعات مولانا سید مرتضی علی جعفری ، مرکزی رکن سیاسی سیل اسلامی تحریک آخونزادہ اقتدار علی مظہر ، ذاکر ایلبیت و سیکریٹری اطلاعات ضلع پشاور آخونزادہ مظہر علی ممتاز بھی شامل تھے۔ وفد نے علامہ حمید حسین امامی سے انکے والد مرحوم کی وفات پر ان سے تعزیت کی اور انکے خانوادہ کے حق میں دعا بھی کی۔ ملاقات میں وفد نے صوبائی صدر سے مختلف تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ تنظیم کی فعالی اور یونٹ سازی پر بھی غور کیا گیا۔ اس کے بعد وفد نے دفتر “انصارالحسین پاکستان” کا دورہ بھی کیا اور رابطہ سیکریٹری انصارالحسین پاکستان جناب محترم نسیم عباس سے ملاقات بھی کی۔ ملاقات میں رابطہ سیکریٹری جناب نسیم عباس نے وفد کو تنظیم کی کارکردگی سے آگاہ کیا اور کارکردگی رپورٹ پیش کی۔

https://web.facebook.com/jafariapress.official/