سندھ حکو مت کی جانب سے علامہ ناظر عباس تقوی کی سیکورٹی میں اضافہ نہ کرنا انتہائی افسوس ناک عمل ہے )
اس وقت ملک بھر میں فعال مذ ہبی شخصیات ہٹ لسٹ پر ہیں ملت تشیع کے چیدہ چیدہ افراد کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جارہا ہے)
ہم وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ اور آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ علامہ ناظر عباس تقوی کی سیکورٹی میں فوری اضا فہ کیا جائے(یعقوب شہباز)
کراچی(اسٹاف رپورٹر)شیعہ علماء کو نسل صوبہ سندھ کے نائب صدر محمد یعقوب شہباز نے صوبائی دفتر سے جاری بیان میں کہا ہے کہ سندھ حکو مت کی جانب سے علامہ ناظر عباس تقوی کی سیکورٹی میں اضافہ نہ کرنا انتہائی افسوس ناک عمل ہے اس وقت ملک بھر میں فعال مذ ہبی شخصیات ہٹ لسٹ پر ہیں ملت تشیع کے چیدہ چیدہ افراد کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جارہا ہے ایسے کڑے اور نازک وقت میں سندھ انتظامیہ کا یہ غیر ذمہ دارانہ اقدام سمجھ سے بالاتر ہے ایک طرف کالعدم دہشت گرد جماعتو ں کے رہنماوں کو حکومت نہ صرف غیر معمولی سیکورٹی فراہم کرتی ہے بلکہ انہیں اپنے جلسوں کے زریعے نفرت اور تعصب پھیلانے کی بھی کھلی آزادی حا صل ہے جب کہ دو سری طرف ملت تشیع کہ اس محب وطن کی زندگی کے لئے خطرات پیدا کئے جارہے ہیں علامہ ناظر عبا س تقوی سندھ کے صدر ہونے کی وجہ سے سندھ بھر کے دوروں پر ہوتے ہیں جہاں پرکئی بار سیکورٹی کے مسائل پیش آئے ہیں جس پر ہم نے کئی مرتبہ سندھ حکومت کے اعلی افسران سے رابطہ کیا جس پر کوئی خاص نوٹس نہیں لیا گیا ہم وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ اور آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ علامہ ناظر عباس تقوی کی سیکورٹی میں فوری اضا فہ کیا جائے اور انہیں مناسب سیکورٹی فراہم کی جائے بصورت دیگر کسی بھی نا خشگوار واقعے کی تمام ترذمہ داری سندھ حکومت پر عا ئد ہوگی