• ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
  • اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
  • جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
  • سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
  • سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
  • راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
  • شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت

تازه خبریں

شیعہ علماء کونسل محمدی ڈیرہ یونٹ کراچی کی جانب سے ہفتہ نزول قرآن یوم القدس سیمینار

شیعہ علماء کونسل محمدی ڈیرہ یونٹ کراچی کی جانب سے ہفتہ نزول قرآن یوم القدس سیمینار

کانفرنس سے خاب کرتے ہوئے رہنما شیعہ علما کونسل علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا ہے تمام تر مشکلات کے باوجود ایران فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے،،
شیعہ علما کونسل محمدی ڈیرہ یونٹ کے تحت ہفتہ نزول قرآن اور یوم القدس کی مناسبت سے سیمنار سے خطاب کرتے ہویے علامہ شبیر میثمی نے کہا کہ فلسطین پر قبضے سے پہلے برطانوی سامراج نے عرب دنیا میں اپنے پٹھو بٹھائے،، اقوام متحدہ بھی اسرائیل کے دفاع کے لیے بنایا گیا،، امام خمینی کی واحد ذات ہے جس نے اسرائیل کے خلاف کھل کر براءت کا اظہار کیا، شام کی طرح پاکستان سے فلسطین کی حمایت بند کرانے کے لیے انتشار کی کوششیں کی گئیں جنہیں قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد علی نقوی نے اتحاد بین المسلمین کے ذریعے ناکام بنایا،،
، سیمنار سے شیعہ علما کونسل کراچی ڈویزن کے صدر علامہ کامران عابدی نے بھی خطاب کیا جن کا کہنا تھا کہ او آئی سی نے فلسطینیوں پر مظالم رکوائے ہوتے تو آج بھارت کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑنے کی کوشش نہ کرتا،، برادر میثم نے اسلامی ترانے میں فلسطین، کشمیر اور دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں سے یکجہتی کا اظہار کیا،، آن لائن سیمنار میں کورونا سے بچاو کے لیے احتیاطی تدابیر اور سماجی دوری کا بھرپور خیال رکھا گیا،،