• علامہ شبیر میثمی کی تہران میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت
  • محمد اکبر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب
  • علامہ شبیر میثمی کی الصادق انسٹیٹیوٹ کے تحت منعقدہ کی تقریب میں شرکت
  • علامہ اقبال ؒ نے ہمیشہ مغرب کے دہرے معیار سے امت کو خبردار کیا
  • علامہ گلاب شاہ نقوی کی قومی و ملی خدمات کو یاد رکھا جائیگا
  • سکیورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات
  • علامہ شبیر میثمی کی زاہد علی اخونزادہ کے ہمراہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سے ملاقات
  • پاراچنار کے مسئلے کو سلجھانے کے لئے کوششیں جاری ہیں دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام فلسطین کانفرنس کا انعقاد

تازه خبریں

شیعہ علماء کونسل ملتان کے زیراہتمام دہشتگردی کے خلاف یوم دعا منایا گیا

جعفریہ پریس۔ شیعہ علماء کونسل کے زیر اہتمام ملتان میں دہشتگردی کے خاتمے اور ملکی سلامتی کے لئے گذشتہ روز یوم دعا منایا گیا، اس سلسلے میں سورج میانی میں مولانا حسین بخش سروری، حیدرعلی انقلابی، امام بارگاہ شاہ گردیز میں مولانا عون محمد نقوی، دربارحضرت شمس میں علامہ گلفام حسین ہاشمی، مزین عباس چاون، امتیازصدیقی، غازی آباد میں علامہ سید ضمیرالحسین نقوی، شیعہ علماء کونسل ملتان کے ضلعی صدر علامہ مجاہد عباس گردیزی نے نماز جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے ملک بھرمیں جاری دہشت گردی و ٹارگٹ کلنگ کی پرزورالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ملکی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی۔ مقررین نے نماز جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کو لگام دینے کے بجائے دہشت گردی کے شکارعوام کے حقوق سلب کرنے کی روش برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ملک میں کسی کی جان محفوظ نہیں ہےجب تک دہشت گردوں اور قاتلوں کو کیفر کردار تک نہیں پہنچایا جاتا اس وقت تک امن و امان کا قیام اور ملکی سلامتی ممکن نہیں، ملکی سلامتی کے لئے حکومت کو اس معاملے پر سنجیدہ اقدامات اٹھانیں ہوں گے- مقررین نے کہا کہ جب تک مجرموں ، قاتلوں اور دہشت گردوں پر آہنی ہاتھ نہیں ڈالا جائے گا اس وقت ملک میں امن کا خواب شرمندہ تعبیر کیسے ہوگا-