• ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
  • اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
  • جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
  • سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
  • سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
  • راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
  • شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت

تازه خبریں

شیعہ علماء کونسل و اسلامی تحریک پاکستان کے سیاسی سیل کے وفد کی امام جمعہ والجماعت جامع مسجد گلگت آغا سید راحت حسین الحسینی سےخصوصی ملاقات

جعفریہ پریس- شیعہ علماء کونسل و اسلامی تحریک پاکستان کے سیاسی سیل کے وفد نے اپنے دورہ گلگت کے دوران علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی قیادت میں گلگت بلتستان کے معروف عالم دین اور امام جمعہ والجماعت مرکزی امامیہ جامع مسجد گلگت آغا سید راحت حسین الحسینی سے انکی رہائش گاہ پر خصوصی ملاقات کی۔ وفد میں علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کے ہمراہ علامہ ناظر عباس تقوی، علامہ جعفر سبحانی، علامہ شیخ مرزا علی اور دیگر علماء کرام بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران قومی وعلاقائی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ مرکزی سیاسی سیل کے رکن علامہ شبیر حسن میثمی نے آغا سید راحت حسینی کو اسلامی تحریک پاکستان کی سیاسی حکمت عملی سے آگاہ کرتے ہوئے ان سے بھی آئندہ انتخابات کے حوالے سے تجاویز مانگیں۔ آغا سید راحت حسین الحسینی نے اپنی تجاویز اور آراء وفد کے سامنے پیش کیں۔ اس موقع پرعلامہ شبیر حسن میثمی نے واضح کیا کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی کی پالیسی پرعمل کرتے ہوئے گلگت بلتستان کے بزرگ علماء، عمائدین اور تنظیمی عہدیداران سے مشاورت اور انکو اعتماد میں لیکر ہی ہم اپنی سیاسی حکمت عملی طے کرکے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔