جعفریہ پریس :شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کا جنرل سکریٹری صوبہ سندھ علامہ اسد زیدی کے ہمراہ سندھ کے مخلتف اضلاع جس میں خیرپور،نوابشاہ،جنڈیارو،صوبوڈیرو سمیت مختلف اضلاع تحصیلوں اور دور دراز علاقوں کا دورہ جاری مختلف مقامات پر عوام کی جانب سے صوبائی کابینہ کا استقبال بھی کیا گیا دورے کے دوران مختلف مقامات پر جلسوں میں شرکت اور خطابات کئے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو اور پر ہجوم پریس کانفرنسز بھی کی گئیں جس میں پاکستان کے مجموعی حالات اور قائد ملت جعفریہ پاکستان کا پیغام اتحاد امت اور امن واضح کیا گیا اس دورے کے دوران مرحوم مومنین کے گھروں پر فاتحہ اور تعزیتیں بھی کی گئیں پورے دورے میں علماء کرام مقامی عمائدین،تنظیمی عہدیدران کی بڑی تعداد صوبائی رہنماؤں کے ہمراہ ہے خطابات میں سندھ بھر میں امن و امان کی صورتحال قانون پر عملداری زائرین کے مسائل کو فوری حل کرنے کے شیعہ علماء کو نسل پا کستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے پاراچنار سبزی منڈی میں ہو نے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس واقعے میں چو بیس سے زائد شہید ہونے والے تمام شہداء کے خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے علامہ سید ناظر عباس تقوی کا کہنا ہے کہ پارا چنار کا یہ دھماکا پاکستان میں جاری گز شتہ بیس سالوں سے دہشت گردی کا تسلسل ہے ہم یہ سمجھتے ہیں کہ اس دہشت گردی نے پا کستان کی جڑوں کو کھو کھلا کردیا ہے حکومت لو گوں کے جان ومال کے تحفظ میں ناکام نظر آتی ہے پاکستا ن ایک انتہائی حساس دور سے گزر رہا ہے قومی ایکشن پلان بنے کے باوجود اس طرح کے واقعات اور سانحات خود قومی ایکشن پلان پر سوالیہ نشان ہے اگر قومی ایکشن پلان کی روح پر عملدر آمد کیا جاتا تو آج پارا چنار کایہ دلخراش واقعہ ہر گز پیش نہیں آتا حکومت کو چایئے کہ دہشت گردی کی روک تھام کے لئے بنیادی اقدامات کرے اور سنجیدگی سے اس پراقدام کرے اس ملک میں ایک وسیع نیٹ ورک ایجنسیوں کا موجود ہے اُس کے باوجود اس طرح کے واقعات افسوس ناک عمل ہے حکومت کو چائیے کہ لوگوں کی جان ومال کے تحفظ کے لئے ایک جامع اور عملی پالیسی بنائے قومی ایکشن پلان صرف کاغزات اور فائیلوں کی حد تک محدود ہے حکمران قومی ایکشن پلان پر عمل کرانے میں ناکام نظر آتے ہیں لوگوں کو دہشت گردو کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا پا کستان کو چائیے کہ اپنی داخلی اور خارجہ پالیسی پر نظر ثانی کرے ہمیں دوسرے ممالک میں مداخلت کرنے کے بجائے اپنے ملک میں دہشت گردی کی لگی ہوئی آگ کو بھوجانے کی اشد ضرورت ہے اگر یہ دہشت گردی کا سلسلہ نہ روکا تو پا کستان ایک بڑے بحران اور مشکل میں مبتلا ہوجائے گا آج تک کئی ہزار بے گناہ اس دہشت گردی کا نشانہ بن چُکے ہیں دہشت گرد وقفے وقفے سے اپنے ہدف کو نشانہ بنا نے میں کامیاب ہو جاتے ہیں اور بعد میں حکومت اور سیکورٹی فورسز کے ادارے لکیڑے پٹنے کے سوا کچھ نہیں کر تے اور یہ کھیل گز شتہ کئی سالوں سے پا کستان میں کھیلا جارہا ہے ہم مطالبہ کر تے ہیں کہ دہشت گردو کے خلاف آپریشن صرف کراچی میں نہیں بلکہ پورے ملک میں بلا تفر یق کیا جائے کیو نکہ دہشت گرد کسی ایک علاقے یا صوبے سے نہیں بلکہ یہ ناسور پورے ملک کے گو شے کنار میں پھیلا ہوا ہے شیعہ علماء کو نسل پا کستان صوبہ سندھ کی جانب سے سا نحہ پاراچنار واقعے کے خلاف جمعہ 27جنوری کوسندھ بھر میں احتجاجی مظاہرے منعقد کئے جا ئیں گے
- کراچی میں اسٹر یٹ کرائم کا جن بے قابو ہو گیا ہے شہر بھر میں کوئی مقام ایسا نہیں ہے جہاں پر اسٹر یٹ کرائم نہ ہورہا ہوں)
- اگر یہ دہشت گردی کا سلسلہ نہ روکا تو پا کستان ایک بڑے بحران اور مشکل میں مبتلا ہوجائے گا
- شیعہ علماء کو نسل پا کستان صفائی مہم کا جلد اعلان کرے گی اور غلظت کے اس ڈھیڑ کو سندھ اسمبلی ،وزیر اعلی ہاوس اور گورنر ہاوس کے باہر جمع کرے گی
- خانہ فرہنگ اسلامی جمہوری ایران کراچی میں تقریب مجلس ترحیم آقائی رفسنجانی شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی شرکت
- گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں کے انتقال پر ہم انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کر تے ہیں(علامہ ناظر عباس تقوی)
- شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے جنرل سیکریٹری علامہ سید اسد زیدی کی وفد کے ہمراہ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے ملاقات
- شیعہ علماء کو نسل صوبہ سندھ کی کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کی شد ید مذمت
- جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان لاڑکانہ ڈویژن کا دسواں ڈویژنل کنوینشن تاریخ 21 22 جنوری لاڑکانہ میں ہوگا
- سانحہ شکار پور گزرے ہوئے دو سال ہوچکے ہیں لیکن اب تک حکومت اور ادارے قا تلوں کا سراغ لگانے میں بے بس نظر آتے ہیں
- علامہ سید محمد تقی شاہ کا سندھ کا دورہ جاری لاڑکانہ میں بھی بڑے اجتماع سے خطاب
لئے حکومت سے مطالبات کئے گئے