جعفریہ پریس پاکستان : شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کا صدارتی انتخاب 2024 تا 2027 کل نوابشاہ کے مقامی ہال میں منعقد کیا جائیگا جس میں سندھ بھر سے کارکنان عہدیداران شریک ہوکر انتخابی عمل میں حصہ لینگے اور نئے صوبائی صدر کا انتخاب کرینگے اس حوالے سے دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان نے امیدواروں اور عہدیداران و کارکنان کے لئے ہدایت نامہ بھی جاری کیا ہے جس میں دستور اور طے شدہ پالیسیوں پر عمل کرنے کی تاکید کی گئی ہے انتخابی اجلاس میں مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ شبیر حسن میثمی خصوصی شرکت کرینگے