• تعلیم یافتہ نسل ، ملک و قوم کی ترقی کی ضمانت ہے، علامہ ڈاکٹر شبیرحسن میثمی
  • کوئٹہ میں ہونے والی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی کا علامہ سید علی حسین مدنی کے کتابخانہ کا دورہ
  • مفتی رفیع عثمانی کی وفات سے علمی حلقوں میں خلاء پیدا ہوا علامہ شبیر حسن میثمی
  • مسئول شعبہ خدمت زائرین ناصر انقلابی کا دورہ پاکستان
  • علامہ عارف واحدی کا سید وزارت حسین نقوی اور شہید انور علی آخوندزادہ کو خراجِ تحسین / دونوں عظیم شخصیات قومی سرمایہ تھیں
  • علامہ شبیر میثمی کی وفد کے ہمراہ علامہ افتخار نقوی سے ملاقات
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مفتی رفیع عثمانی کے فرزند سے والد کی تعزیت
  • سید ذیشان حیدر بخاری متحدہ طلباء محاذ کے مرکزی جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ۔
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے اعلی سطحی وفد کی پرنسپل سیکرٹری وزیر اعظم پاکستان سے تعزیت

تازه خبریں

شیعہ علماء کونسل پاکستان پنجاب کے نائب صدرمرحوم سردار کاظم علی حیدری کو امام بارگاہ حسینی علی پور میں سپرد خاک کر دیا گیا

جعفریہ پریس۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان  پنجاب کے نائب صدر ،  پنجاب بالخصوص علی پور گھلواں کی سماجی ، مذہبی شخصیت اور قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے باوفا ساتھی مجاھد ملت سردار کاظم علی حیدری نفاق کی نماز جنازہ کامیٹی گرائونڈ علی پورمیں شیعہ علماء  کونسل  پاکستان کے  مرکزی رہنما حضرت علامہ سید محمد تقی نقوی کی امامت میں ادا کی گئی – سیاسی ، مذہبی اور سماجی خدمات سمیت اتحاد بین المسلمین اور امن عامہ میں اہم  کردارکی  وجہ سے ہر دلعزیز مرحوم سردار کاظم علی حیدری کی نماز جنازہ  میں مختلف مکاتب فکر کی سیاسی ، مذہبی اور سماجی شخصیات ، شیعہ علماء کونسل ، جے ایس او اور جعفریہ یوتھ کے تنظیمی کارکنان اور علماء کرام سمیت ہزاروں کی تعداد میں مومنین نے شرکت کی – جعفریہ پریس کی رپورٹ کے مطابق نماز جنازہ  اور تدفین کے موقع پررقت آمیز مناظر دیکھنے کو آئے اور ہر آنکھ اشکبار تھی جبکہ تنظیمی کارکنان بالخصوص  جے ایس او کے نوجوان دھاڑیں مارکر رو رہے تھے- رپورٹ کے مطابق ہزاروں مومنین  اور تنظیمی کارکنان  نے اشکبار آنکھوں کے ساتھ اپنے محبوب رہنماء اور قائد ملت جعفریہ  کے باوفا ساتھی مرحوم سردار کاظم علی حیدری کو امام بارگاہ حسینی علی پور میں سپرد خاک کیا-